اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےالیکشن ٹریبیونل تبدیل کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کیس میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا  ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ہائیکورٹ میں اسلام آباد کے تین حلقوں کا الیکشن ٹریبیونل تبدیل کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اور شعیب شاہین اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ جج کے نئے ٹریبیونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکنے کے حکم میں 6 فروری تک توسیع کردی۔

قانون سازی ہمارا کام ہے، عدلیہ مداخلت نہ کرے، وزیر قانون

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے اس کا جواب ہم دیں گے، الیکشن کمیشن و دیگر فریقین نے جواب جمع کروانے کیلئے وقت مانگ لیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کیلئے  وقت دے دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آج آپ کی دو درخواستوں پر سماعت مقرر تھی تیسری کل مقرر ہے۔شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے کچھ وائریز ( قانون کی کچھ شقوں) کو بھی چیلنج کر رکھا ہے۔

شراب و اسلحہ برآمد کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت برہم

 
 

چیف جسٹس نے کہا کہ کل والی درخواست اور وائریز کو بھی انہی درخواستوں کے ساتھ 6 فروری کو سن لین گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے نئے الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روکنے کے حکم میں 6 فروری تک توسیع کردی، پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن اسلام آباد نے کہا کہ چیف جسٹس

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان نے حلف اٹھا لیا۔

ججز کی حلف برداری تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے دونوں نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے کے بعد جسٹس راجہ انعام امین منہاس اور جسٹس محمد اعظم خان اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج بن گئے ہیں۔

ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز کے حلف کے بعد نیا روسٹر جاری کر دیا گیا، آج سے شروع ہونے والے ہفتے میں پانچ ڈویژن بینچز اور 10 سنگل بینچز موجود ہوں گے۔

نئے روسٹر کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منہاس جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کا ڈویژن بینچ ہوگا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز، جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس اعظم خان جبکہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس ارباب محمد طاہر کا ڈویژن بینچ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا استفسار
  • الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟ عدالت
  • اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا 
  • الیکشن کمیشن نے ایک سیاسی جماعت اور حکومت کے حق میں جھکاؤ ظاہر کیا ،عدالت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
  • ’’منی ٹریل کا ثبوت تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی بھی پیش نہیں کر سکے تھے‘‘اسلام آباد ہائیکورٹ
  • اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا