چیمپئینز ٹرافی؛ کون کھیلے گا، کس کو کرنا پڑے گا آرام؟ حتمی فہرست تیار
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آئندہ ماہ ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی تیاری آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز میں شرکت کرے گی، جس کے بعد ناموں کی حتمی لسٹ منظوری کیلئے بورڈ سربراہ محسن نقوی کے حوالے کردی جائے گی۔
اوپنر صائم ایوب کی انجری کے باعث انکی عدم دستیابی کی صورت میں مبینہ طور پر متبادل کا نام بھی فائنل ہوگیا ہے۔
آؤٹ آف فارم اوپنر عبداللہ شفیق اور مڈل آرڈر بیٹر عثمان خان کی چیمپئینز ٹرافی اسکوڈ میں شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان کا اوپننگ سلاٹ پکا ہے جبکہ انکے ساتھ امام الحق یا حسیب اللہ میں کسی ایک کو چُنا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بابراعظم، محمد رضوان، سلمان علی آغا، کامران غلام، طیب طاہر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف، ابرار احمد، سفیان مقیم، عرفان خان، فخر زمان اور محمد حسنین کی شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے۔
چیمپئینز ٹرافی میں شامل 7 ٹیموں نے اپنے ناموں کا اعلان کردیا ہے صرف میزبان پاکستان ٹیم کا اعلان ہونا باقی ہے، آئی سی سی قوانین کے تحت 11 فروری تک اسکواڈ کو فائنل کیا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات سے متعلق فہرست تیار کرلی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست تیار کرلی گئی، فہرست جیل حکام کو بھجوادی گئی۔
عمران خان کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی: سلمان صفدربانئ پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 21 کیسز میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔
فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی،
بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں نیاز اللّٰہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ اور ظہیر عباس کا نام بھی شامل ہے۔