نو مئی مقدمات میں 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی توثیق
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔
ملزمان میں راجہ اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حنیف سواتی، فیضان اور عرفان جیلانی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اورٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔
آج امریکا کے لیے تاریخی دن ہے، عوام ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں: وزیر داخلہ محسن نقوی
ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو جلایا، توڑ پھوڑ کرکے دہشت پھیلائی۔ عدالت ان مقدمات میں سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
شہری سے 9 کروڑ روپے کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا کیس‘ ملزمان کے ریمانڈمیں توسیع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میںشارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور شہری سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا کیس عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کردی ۔اے وی سی سی نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی ہیں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ،مدعی کے وکیل کاکہنا تھا کہ عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی ہے۔