ویب ڈیسک: وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے کہ آج امریکا کے لئے ایک تاریخی دن ہے، امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔ 

ان دنوں دورہ امریکا پر موجود وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، ان کا عشائیہ میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس دوران وزیر داخلہ  نے امریکی سینیٹرز۔ ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا مقدمہ: پرویز الہٰی پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس،  گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق ان ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈونلڈ  ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ آج امریکہ کے لئے ایک تاریخی دن ہے، امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔ 

پی ٹی آئی وکلا کو جیل داخلے کی اجازت نہ دینے پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹس

محسن نقوی نے کہا کہ میں  شاہد ہوں کہ آج امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا، میں امریکا کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی داخلہ محسن نقوی نے امریکی عوام ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے

پڑھیں:

امریکا اور سعودی عرب میں سول نیوکلیئر انرجی پر تاریخی معاہدے کی تیاری

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون پر مبنی ایک اہم معاہدے پر جلد دستخط ہونے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی ایک اسٹریٹجک پیش رفت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشیران قومی سلامتی کی ملاقات

امریکی وزیر تونائی کرس رائٹ نے سعودی وژن اور اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے، اور ہمیں مستقبل میں اس شراکت سے بڑی توقعات ہیں۔

یہ اقدام امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو توانائی اور ماحولیات جیسے اہم شعبوں میں مزید وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

گزشتہ روز وزیر توانائی سعودی عرب شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے امریکی وزیر توانائی اور ان کے وفد کا کنگ عبداللہ پیٹرولیم اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر میں خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں توانائی کی پالیسی، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ٹرانسپورٹ جیسے موضوعات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ مشترکہ تحقیق اور تجربات کے تبادلے پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

یہ معاہدہ سعودی عرب میں پُرامن نیوکلیئر انرجی کی صنعت کو مقامی بنانے کے عزم کی عملی شکل ہوگا، جو کہ عالمی توانائی کے منظرنامے میں سعودی کردار کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا دوطرفہ تعلقات سعودی عرب صنعت نیوکلیئر انرجی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ کی ذہنی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی، سب کو پیچھے چھوڑ دیا
  • ایران کو جوہری ہتھیاروں کا خواب دیکھنا چھوڑ دے.ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی اراکین کانگریس کا وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری وگوردوارہ صاحب کا دورہ، زیرو پوائنٹ پر گفتگو
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا امریکی  وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ
  • امریکی کانگریس مینز کے وفد اور وزیر داخلہ کا کرتار پور راہداری کا دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوار پر مبارکباد
  • محسن نقوی سے امریکی اراکین کانگریس کی ملاقات
  • امریکا اور سعودی عرب میں سول نیوکلیئر انرجی پر تاریخی معاہدے کی تیاری
  • دہشتگردی عالمی چیلنج ہے، دنیا پاکستان کیساتھ تعاون کرے: محسن نقوی
  • دہشتگردی عالمی چیلنج، عالمی برادری پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کرے، محسن نقوی