کراچی:

شہر قائد میں یخ بستہ ہوائیں تھمنے سے سردی کی شدت میں معمولی کمی آگئی تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 2.5 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے جبکہ 2 سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں؛ کراچی میں 24 جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر 24 جنوری سے کراچی میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔

اتوار کے روز صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت ہفتے کے مقابلے میں 4.

3 ڈگری کمی سے 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری ، سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ : پاکستان کے مختلف بالائی علاقے اس وقت شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں، خاص طور پر بلوچستان، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف کی تہہ جم گئی ہے۔

 

مستونگ، کوئٹہ، زیارت، کوژک ٹاپ، خانو زئی اور کان مہتر زئی سمیت کئی علاقے برف سے ڈھک گئے ہیں، اور وادی نیلم میں بھی بھاری برفباری ہو رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں گریس ویلی کی مین شاہراہ اور دیگر رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

 

استور کے بالائی علاقوں میں بھی کئی انچ برف پڑ چکی ہے، جب کہ کالام اور مالم جبہ میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ان علاقوں میں ٹھنڈ کا شدید احساس ہو رہا ہے، اور درجہ حرارت میں مزید کمی آ رہی ہے۔

 

لہہ کا درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سیلسیس، گوپس کا منفی 6، سکردو اور مالم جبہ کا منفی 4، اور استور، ہنزہ اور پارا چنار کا درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اور حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں پھر سردی بڑھنے کا امکان
  • پاکستان کے بالائی علاقوں میں برفباری ، سردی کی شدت میں اضافہ
  • کراچی میں 24 جنوری سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی
  • کل شہر قائد میں سردی بڑھنے کی پیش گوئی، درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں جانے کا امکان
  • سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ
  • کراچی میں سرد ہواؤں کا راج، درجہ حرارت 4.3 ڈگری گر گیا
  • کراچی: آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع
  • کراچی ، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار
  • کراچی میں سردی مزید بڑھے گی، درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کا امکان