Express News:
2025-01-21@10:57:37 GMT

نو مئی مقدمات میں 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی توثیق

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

کراچی:

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے 6 رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔

ملزمان میں راجہ اظہر، خرم شیر زمان، فردوس شمیم نقوی، حنیف سواتی، فیضان اور عرفان جیلانی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف فیروز آباد اورٹیپو سلطان پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کو سرکاری اور نجی املاک کو جلایا، توڑ پھوڑ کرکے دہشت پھیلائی۔ عدالت ان مقدمات میں سابق رکن قومی اسمبلی عدیل خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں لاکھوں مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد

راولپنڈی:

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ اور خرید و فروخت کے خلاف اے  این ایف کا کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 3 مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 20 کلو 800 گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف حکام نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے 14.4 کلوگرام افیون اور 4.8 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافر بس میں سوار ملزم سے 900 گرام آئس برآمد ہوئی۔

اُدھر بند روڈ لاہور پر واقع بس اسٹینڈ کے قریب 2 ملزمان کے بیگ سے 700 گرام آئس برآمد ہوئی۔

تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ آپریشنز میں لاکھوں مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد
  • 26 نومبر احتجاج، 30 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج  
  • بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • انسداد دہشتگردی عدالت، نمائش چورنگی دھرنا کیس میں ایم ڈبلیو ایم کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور
  • 26 نومبر احتجاج؛ 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج
  • 26 نومبر احتجاج: بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • عارف علوی کو گرفتاری کا خدشہ، ضمانت کیلئے عدالت پہنچ گئے
  • پی ٹی آئی 26 نومبر احتجاج؛ ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • علیمہ‘عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں توسیع