بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، موسم خشک، دھند بڑھنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لاہور:
بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا، جس کے نتیجے میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے سردی بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برسانے والا سسٹم پاکستان سے نکل گیا ، جس کے بعد صوبے بھر میں ایک بار پھر خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پختونخوا؛ بیشتر اضلاع میں بادل اور بارش، پہاڑوں پر برف باری کا امکان
شک موسم کے باعث دوبارہ دھند کی شدت میں اضافے کا امکان ہے اور خشک موسم کے باعث درجہ حرارت بڑھنے کے امکانات بھی ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں سرد ہوائیں تھم گئیں، آئندہ 24گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بادل چھائے ہوئے ہیں اور کچھ علاقوں میں بارش ہوئی جب کہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خطرات سے دوچار
ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے تحت نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم پاکستان نے ایڈوائزری جاری کردی اور نشاندہی کی ہے کہ ملازمین کو آن لائن خطرات سے تحفظ دینے والا نیٹ ورک خود خطرات سے دوچار ہوگیا ہے۔
دستاویز کے مطابق فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم اور پراکسی میں سنگین خامی کی نشاندہی ہوئی ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق نقص کا فائدہ اٹھاکر ڈیوائسز اور سروس میں خلل کا خدشہ ہے، ہیکرز فورٹی نیٹ کی ڈیوائسز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ فورٹی نیٹ نے اس مسئلے کو حل کرنے کےلیے اپ ڈیٹس جاری کی ہیں، آپریٹنگ سسٹم انٹرفیس تک رسائی وی پی این یا محفوظ آئی پی ایڈریس سے کی جائے۔
ایڈوائری میں فورٹی نیٹ کے آپریٹنگ سسٹم کا اپ ڈیٹ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے، انتظامی اکاؤنٹس کےلیے دہری تصدیق کا نظام اور سیکیورٹی بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔