کنزا ہاشمی بھارتی فنکار منور فاروقی کیساتھ ویڈیو سانگ میں نظر آئیں گی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
خوبرو اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ ہندوستانی کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو سانگ میں کام کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ایک ساتھ کھڑے تصویر وائرل ہوئی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان فنکاروں کے چاہنے والے انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی کو جَلد ہی ایک ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکے گا جس سے متعلق اس جوڑی کے مداح خوب جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
سوشل میڈیا پر وائرل اس جوڑی کی تصویر میں دونوں کو ہاتھ جوڑے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
میوزک کے شائقین پاکستان اور بھارت کی ان مشہور شخصیات کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی 2023ء میں اداکارہ کنزا ہاشمی بھارتی اسٹار، اداکار و میزبان کرن واہی کے ساتھ راحت فتح علی خان کے ایک ویڈیو سانگ میں کام کر چکی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ویڈیو سانگ میں منور فاروقی کنزا ہاشمی
پڑھیں:
سید عباس عراقچی کی ہاکان فیدان کیساتھ مشاورت
اپنے ترک ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے ایران کے بالواسطہ جوہری مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج شام اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ ترک خبررساں ایجنسی ایناڈولو نے سفارتی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سید عباس عراقچی و ہاکان فیدان کے درمیان ہونے والی اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایرانی و امریکی مذاکراتی وفود کے درمیان عمان میں منعقدہ بالواسطہ جوہری مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے قبل ازیں بھی متعدد غیر ملکی حکام کے ساتھ باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رہا ہے کہ جن میں متحدہ عرب امارات، کویت، قطر، عراق اور دیگر دوست ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شامل ہیں جبکہ سید عباس عراقچی کی جانب سے عنقریب ہی ماسکو کا دورہ بھی طے ہے۔