Daily Mumtaz:
2025-04-29@05:41:59 GMT

صرحا اصغر کے ہاں ننھی پری کی آمد

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

صرحا اصغر کے ہاں ننھی پری کی آمد

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں اللّٰہ کی رحمت یعنی بیٹی کی آمد ہوئی ہے۔

صرحا اصغر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔

اُنہوں نے ننھی پری کی پیدائش تک کے خوبصورت اور یاد گار لمحات کی جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Srha Asgr.

صرحا اصغر (@srhaasgr.official)


اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا ہے کہ بلآخر میری ننھی پری گھر آ گئی۔

ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور بیٹی کی پیدائش پر مبارک بادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020ء میں کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے دیرینہ دوست عمر لالہ کے ساتھ شادی کی تھی۔

شادی کے تقریباََ 2 سال بعد اس جوڑی کے یہاں نومبر 2022ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاریش راول کا علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا انکشاف

معروف بھارتی اداکار اور اپنے بابو بھائیآ کردار کیلئے مشہور پراریش راول نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کے علاج کیلئے انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

یہ واقعہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی فلم ’گھاتک‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جب ایک سین میں اداکار راکیش پانڈے کو انہیں مچھلی مارکیٹ میں گھسیٹنا تھا۔ فلم کے سیٹ پر فراہم کردہ چپلیں پھسلن والی تھیں، اور شوٹنگ کے دوران وہ بار بار پھسل رہے تھے۔ اصل شاٹ میں راکیش نے پوری طاقت لگا دی، جس کے نتیجے میں پاریش کے گھٹنے میں چوٹ آ گئی۔ 

پاریش راول نے ایک بھارتی یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ حادثے کے بعد ٹنّو آنند اور ڈینی ڈینزونگپا انہیں ناناوتی اسپتال لے گئے۔ اس وقت انہیں لگا کہ ان کا کیریئر ختم ہو جائے گا۔ اسپتال میں ان سے اجے دیوگن کے والد ویرو دیوگن ملنے آئے اور انہوں نے روایتی طریقہ علاج تجویز کیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Times Applaud Trends (@timesapplaudtrends)

ویرو دیوگن نے انہیں مشورہ دیا کہ ’صبح اٹھ کر سب سے پہلے اپنا پیشاب پیو، سب فائٹرز یہی کرتے ہیں۔ کوئی تکلیف نہیں ہو گی، مگر رات کو شراب، گوشت یا تمباکو سے پرہیز کرنا‘۔ پاریش راول نے اس پر عمل کرتے ہوئے لگاتار 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔

پراریش راول کے اس انکشاف پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آرہا ہے۔ صارفین طنز و مزاح سے بھرپور دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں جبکہ کئی صارفین پاریش کو ایسا کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہانیہ عامر بھارتی انتہا پسندی کی زد میں آگئیں
  • اداکارہ زینت امان اسپتال میں داخل، اب حالت کیسی ہے؟
  • پاریش راول کا علاج کیلئے 15 دن تک اپنا پیشاب پینے کا انکشاف
  • فرانس میں نمازی کا لرزہ خیز قتل، قاتل نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
  • فرانس: مسجد میں نمازی قتل، ملزم نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
  • پشاور: گاڑی پر فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کرنے کی واردات کی ویڈیو سامنے آگئی
  • ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے
  • فرانس کی مسجد میں نمازی کا لرزہ خیز قتل، قاتل نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
  • بہادر ہوں لیکن شادی سے ڈرلگتا ہے، اداکارہ نے دل کا حال بتادیا،پاکستانی اداکارہ
  • عمران اشرف کی طبیعت ناساز، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل