Daily Mumtaz:
2025-01-21@10:53:46 GMT

صبا فیصل نے گھر کے اصل فسادی کو بے نقاب کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

صبا فیصل نے گھر کے اصل فسادی کو بے نقاب کر دیا

کبھی ساس بہوؤں کے جھگڑوں، کبھی متنازع بیانات، تو کبھی اپنے فیشن اسٹائل کے سبب سرخیوں میں جگہ بنانے والی معروف پاکستانی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گھر کے اصل فسادی کو بےنقاب کر دیا۔

حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کو سب سے بڑا فسادی قرار دیتے ہوئے انہیں گھروں کی تباہی کا ذمے دار ٹھہرا دیا۔

صبا فیصل نے حال ہی میں ساتھی کامیڈین اداکار و میزبان احمد بٹ کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے مختلف گھریلو معاملات سمیت دیگر امور پر گفتگو کی۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے گھروں کی تباہی کی وجہ پر روشنی ڈالی۔

دورانِ انٹرویو سینئر اداکارہ نے کہا کہ ہمارے گھروں میں سب سے بڑا فسادی گھر میں کام کرنے والی ملازمائیں ہوتی ہیں، ان سے بڑا فسادی ہماری گھریلو زندگی میں اور کوئی نہیں ہے، جو اِدھر کی بات اُدھر اور اُدھر کی اِدھر کرتی ہیں اور سامنے والا ان پر یقین کر لیتا ہے۔

صبا فیصل نے مزید کہا کہ میں نے اپنے گھر میں اصول بنایا ہے کہ کام والی ملازمہ گھر میں کسی سے کوئی بات نہیں کرے گی، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ دو ملازمائیں بھی آپس میں بیٹھ کر کوئی بات نہیں کریں گی۔

اداکارہ کے مطابق اگر گھریلو ملازمین مجھ سے اظہارِ ہمدردی کرتے بھی ہیں تو میں ان کی نہیں سنتی، کیوں کہ میرے لیے میرے بچے اور بہوئیں برابر ہیں۔

صبا فیصل نے یہ بھی کہا کہ اصل میں ہم ہی انہیں شہہ دے رہے ہوتے ہیں جبکہ یہی گھر کی تباہی کی ذمے دار ہیں، کیونکہ اگر ہم ان کی باتوں پر یقین کر کے کسی کو کچھ بول دیں تو لڑائیاں ہوتی ہیں اور اگر کچھ کسی سے کچھ کہتے نہیں ہیں تو ہمارے دلوں میں نفرت پنپتی ہے، دونوں صورتوں میں یہ زہر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: صبا فیصل نے نے گھر

پڑھیں:

عمران خان کسی کے آگے نہیں جھکیں گے،فیصل چودھری

راولپنڈی (صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پرعزم اور حوصلے میں ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، روایات کے مطابق جو خواتین سیاست میں حصہ نہیں لیتیں ان کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا، یہاں اخلاقی گراوٹ آچکی ہے کہ آپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔

متعلقہ مضامین

  • سعود کی بہترین عادت ہے کہ وہ اِدھر اُدھر منہ نہیں مارتے: جویریہ سعود
  • گھروں میں مرغیاں پالنا قانونی یا غیر قانونی؟ معمہ حل نا ہو سکا
  • عمران خان پراعتماد ہیں، کبھی ڈیل نہیں کریں گے،فیصل جاوید
  • مرد اور عورت برابر نہیں، مرد کا درجہ زیادہ ہے، صبا فیصل
  • اپنی ہی بہن کو دھوکا دےکر اسٹار بننے والی اداکارہ کون؟
  • عمران خان کسی کے آگے نہیں جھکیں گے،فیصل چودھری
  • عمران خان نے جیل سے پیغام دے دیا ، فیصل چوہدری
  • کراچی میں کار ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے، نیٹ ورک بے نقاب
  • عمران خان نے کہا وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے، فیصل چوہدری