ناز شاہ کو الیکشن میں ہراساں کرنے والے شخص کو سزا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو الیکشن کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔
ناہید خان کو 12ہفتے قید کی سزا، 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ ناہید خان کو 200 گھنٹے غیر معاوضہ کام اور 300 پاؤنڈ ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
46 سالہ ناہید خان پر 12 جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی ناز شاہ کو ہراساں، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔
فیصلے پر ردعمل میں نازشاہ نے کہا کہ ہراساں کرنے کا عمل جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
قتل و غارت کرنے والے پاکستان کے دشمن اور بلوچستان کے بھی خیرخواہ نہیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قتل و غارت کرنے والے پاکستان کے دشمن اور بلوچستان کے بھی خیرخواہ نہیں۔
کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی ہو،50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، شہروں کے شہر تباہ ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، امدادی سامان بھی بھجوایا۔