سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں 4 اور 5 فروری کو لاہور پہنچیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے، قومی ٹیم کا اعلان پی سی بی سربراہ کی منظوری سے مشروط ہے۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے پہلے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پاکستان کی مہمان بن رہی ہیں۔ یہ سیریز 19 فروری سے شروع ہونے ایونٹ کی تیاریوں کیلئے معاون ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، چیمپئینز ٹرافی کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

پی سی بی نے سیریز کے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، مجوزہ پروگرام کے تحت نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں لاہور آمد کے بعد 5 فروری کو آرام کریں گے جبکہ 6 اور 7 فروری کو پریکٹس ڈے رکھا گیا ہے۔

اسی طرح 8 اور 10 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں میچز کے بعد تینوں ٹیموں کی 11 فروری کو کراچی روانگی طے ہے، جہاں 13 اور 15 فروری کو میچ پلان کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز؛ فائنل سمیت 2 میچز کراچی منتقل

واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب کیلئے باضابطہ اعلان تاحال نہیں ہوسکا ہے تاہم ایونٹ پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو شیڈول ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی نیوزی لینڈ فروری کو پی سی بی

پڑھیں:

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس  (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی 

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس  (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی ۔

پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف (George Wikoff) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے ۔پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں دفعہ قیادت کی۔پاک بحریہ کے زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 نے میری ٹائم سیکیورٹی کے مختلف آپریشنز کیے ۔پاک بحریہ اور کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے مجموعی طور پر 10 ٹن منشیات ضبط کیں جن کی مالیت 50 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نےبانی پی ٹی آئی پر مقدمات کو سیاسی قرار دیدیا  

آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور عاصم سہیل ملک نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کمبائند میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے۔ پاکستان نیوی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھا جائے گا، آئی سی سی کا دوٹوک موقف
  • چیمپئینز ٹرافی؛ کٹ پر استعمال ہونیوالے لوگو کی تصویر منظر عام پر آگئی
  • چیمپئینز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کی تیاری آخری مرحلے میں داخل، کون کون کھیلے گا؟
  • چیمپئینز ٹرافی؛ کون کھیلے گا، کس کو کرنا پڑے گا آرام؟ حتمی فہرست تیار
  • بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا
  • نائجیریا نے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی
  • پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی
  • پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس  (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی 
  • بھارت کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان! اہم فاسٹ بولر کی واپسی