پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ جیسے فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال لٹکایا ویسے ہی انٹرا پارٹی کیس کو بھی لٹکایا جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا الیکشن فراڈ پر ہوا، جیسے فارن فنڈنگ کیس کو 8 سال لٹکایا ویسے ہی انٹرا پارٹی کیس کو لٹکایا جا رہا ہے، جب تک قانونی الیکشن نہ ہو جائیں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ کس طرح تحریک انصاف کے وسائل استعمال کر رہے ہیں، ہم نے درخواست کی ہے کہ ان کے تمام اکاونٹس فریز کئے جائیں، القادر ٹرسٹ کے حوالے سے جو فیصلہ آیا مجھے بانی رکن کے طور پر اس پارٹی کے لیے افسوس ہوتا ہے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ ہم نے تو ایسے لوگوں کو پارٹی میں ساتھ لے کر چلنا تھا جن کا ماضی کرپشن سے پاک ہو،  آج طرح طرح کے لوگ اس پارٹی پر قابض ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کیس کو

پڑھیں:

دہشتگردوں کی فنڈنگ کاکھلا ثبوت ، بہت بڑا حملہ، 54 دہشت گرد مارے گئے

سٹی42: 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر  54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔ آج سکیورٹی فورسز کوآج خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے:  وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیوز کانفرنس  میں انکشاف
 

لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے انکشاف کیا ہے کہ  25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب پاکستان کے دشمن خوارجی دہشت گردوں نے بہت بڑا حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز نے حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو گھیر کر  54 دہشتگردوں کا صفایا کر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے  لاہور میں نیوز کانفرنس کر کے بتایا کہ 25اور26اپریل کی شب خوارج شمالی وزیرستان میں داخل ہوئے۔
سکیورٹی فورسز نے ان خوارج کو3اطراف سےگھیرکرنشانہ بنایا۔ 
سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں54دہشت گردمارے گئے۔ ان دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے ڈیڈ باڈیز کی تصاویر جاری کر دی ہیں

لاہور: سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ ملزمان مارے گئے

محسن نقوی نے کہا،  سکیورٹی فورسز کے لئے اور پاکستان کے عوام کے لئے  آج اہم ترین دن ہے۔ دہشتگردوں کے خلاف بہت بڑی کامیابی ملی۔ یہ خوارج پاکستان میں گھس کردہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔آج سکیورٹی فورسز کوآج خراج تحسین پیش کرنے کادن ہے۔  

محسن نقوی نے بتایا کہ سکیورٹی فورسزکو ان حملہ آوروں کی آمد سے متعلق پہلے سے اطلاعات تھیں۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ ہم  خفیہ اطلاعات کی بنیادپربارڈرپرسختی کررہے ہیں۔

گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

دہشتگردوں کی فنڈنگ کا ثبوت 
،محسن نقوی نے بتایا کہ  شمالی وزیرستان پر ہونے والا یہ بہت بڑا اور منظم حملہ دہشت گردی کی فنڈنگ کا بہت بڑا ثبوت ہے۔
ہم  مستعد ہیں، دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کو ناکام بنائیں گے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ کچھ عرصہ سے الخوارج کے پاؤں مسلسل اکھڑ رہے ہیں۔  اگر وہ  دوبارہ آنے کی کوشش کریں گے تو اسی طرح ماریں گے۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • نیب نے پبلک سیکٹرکمپنیز میں بڑی بڑی تنخواہیں لینے والے افسروں کیخلاف انکوائریز بند کردیں
  • الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا
  • پیپلز پارٹی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کا فیصلہ محفوظ
  • کینیڈین الیکشن کی فاتح وزیر اعظم مارک کارنی کی لبرل پارٹی
  • سیالکوٹ ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
  • پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن کو خط، انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کے تبادلے پر نوٹس لینے کی استدعا
  • الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کر لیا
  • پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات درست قرار، سرٹیفکیٹ جاری
  • متحدہ کا سندھ کے سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ
  • دہشتگردوں کی فنڈنگ کاکھلا ثبوت ، بہت بڑا حملہ، 54 دہشت گرد مارے گئے