پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان  نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی واحد پارٹی ہے جس نے انٹراپارٹی انتخابات کرائے، پی ٹی آئی کا انٹراپارٹی انتخابات کا سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جارہا ہے۔

گوہر علی خان نے کہا کہ تحریک انصاف دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف پانچ درخواستگزاروں نے انتخابات نہیں حصہ ہی نہیں لیا،اگلی سماعت پر الیکشن کمیشن کو جواب دیں گے، تحریک انصاف کا نشان خان صاحب ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے عمرایوب نے اسپیکر کو خط لکھا، شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے خط لکھا ہے، جب تک نئے چیف الیکشن کمشنر نہیں آتے آئینی طور پر یہی کام جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحریک انصاف

پڑھیں:

نئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ، پی ٹی آئی کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعت تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کو رجسٹرڈ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے انٹراپارٹی انتخابات تسلیم کر لیے جس کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ پارٹیوں کی تعداد 167ہو گئی۔تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان نے 8 نومبر 2024 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سلطان العارفین جدون تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے پارٹی سربراہ ہیں جب کہ سردار گوہرزمان خان تحریک صوبہ ہزارہ پاکستان کے چیئرمین ہیں۔علاوہ ازیں پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس 21جنوری کو الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے جس کے لیے چیف الیکشن کمشنر نے رؤف حسن اور بیرسٹرگوہر کو نوٹس جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سےدرخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے دستاویزات کمیشن میں پیش کیےجائیں گے۔ پی ٹی آئی نے مارچ 2024 میں انٹراپارٹی انتخابات کرائے تھے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کےلیے موقع دے رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا نشان عمران خان ہے، بیرسٹر گوہر
  • آرمی چیف سے ملاقات سکیورٹی معاملات پر تھی، غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات خراب مت کریں، بیرسٹر گوہر
  • آرمی چیف سے ملاقات سیکیورٹی معاملات پر تھی، غیر سنجیدہ لوگ مذاکرات خراب مت کریں، بیرسٹر گوہر
  • تحریک انصاف کا نشان بانی پی ٹی آئی ہیں: بیرسٹر گوہر
  • تحریک انصاف کا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی جماعت ہے، پارٹی سرٹیفیکیٹ ہمارا حق ہے، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے:چیئر مین پی ٹی آئی
  • نئی سیاسی جماعت رجسٹرڈ، پی ٹی آئی کو نوٹس جاری