اسلام آباد:

چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

عہدے سے ہٹائے گئے ڈاکٹر غلام محمد علی کی جانب سے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی۔

ڈاکٹر غلام محمد علی کی انٹراکورٹ اپیل آج سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس انعام امین منھاس آج ڈویژن بینچ میں سماعت کریں گے۔

مزید پڑھیں؛ چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی تعیناتی کالعدم قرار

انٹرا کورٹ اپیل میں موقف ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ ڈاکٹر غلام علی نے انٹراکورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرکے عہدے پر بحال کرنے کی استدعا کی ہے۔

سنگل بینچ جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی اے آر سی کو چارج چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے 15 مارچ 2024 کا آفس میمورنڈم کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سنگل بینچ نے قانونی تقاضے پورے کرکے نیا چیئرمین پی اے آر سی تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کالعدم قرار سنگل بینچ کا فیصلہ

پڑھیں:

الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا استفسار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ نے استفسار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے تین حلقوں کا الیکشن ٹریبونل تبدیل کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی.

(جاری ہے)

چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اور شعیب شاہین اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ جج کے نئے ٹریبونل کو کارروائی آگے بڑھانے سے روکنے کے حکم میں 6فروری تک توسیع کردی عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے اسکا جواب ہم دیں گے، الیکشن کمیشن و دیگر فریقین نے جواب جمع کروانے کے لیے وقت مانگ لیا.

چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین کو جواب جمع کروانے کے لئیے وقت دے دیا، چیف جسٹس نے کہا کہ آج آپکی دو درخواستوں پر سماعت مقرر تھی تیسری کل مقرر ہے شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے کچھ وائریز ( قانون کی کچھ شقوں) کو بھی چیلنج کر رکھا ہے . چیف جسٹس نے کہا کہ کل والی درخواست اور وائریز کو بھی انھی درخواستوں کے ساتھ 6 فروری کو سن لیں گے چیف جسٹس عامر فاروق نے نئے الیکشن ٹریبونل کو کاروائی سے روکنے کے حکم میں 6فروری تک توسیع کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی.                                                            

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن کیسے ٹریبونل کے جج کو تبدیل کر سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا استفسار
  • ڈپٹی سیکرٹری مناپلی کنٹرول اتھارٹی عدم تعیناتی معاملہ ،وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جوائنٹ سیکرٹریز ذاتی حیثیت میں طلب
  • اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی کا سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کرنے کا انکشاف
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو نئے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے2ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری