پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں تحریک انصاف نے آج بھی جواب جمع نہیں کرایا۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن  نے سماعت کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، چیف الیکشن کمشنر  نے مکالمہ کیا کہ بیرسٹر صاحب یہ کیس 30 اپریل 2024 سے چل رہا ہے،  تاحال پی ٹی آئی کی جانب سے تحریری جواب جمع نہیں کروایا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پانچ درخواستوں اور نوٹس پر جواب جمع کروانا ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نوٹس کا جواب ہم دے چکے ہیں، درخواست گزاروں کی گزارشات کا جواب آئندہ سماعت پر جمع کروا دیں گے، آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کروا دیں گے۔

اکبر ایس بابر  نے کہا کہ کیس کا فیصلہ ہونے تک پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔

اس کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی جواب جمع

پڑھیں:

تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے راہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے، ہم آئین و قانون کے مطابق ریاست سے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کرنی ہوتی تو وہ 2 سال جیل میں نہ رہتے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ سواتی صاحب جو کوشش کر رہے ہیں اس پر میری رائے ہے کہ یہ معاملہ عوامی بحث کا حصہ نہ بنے، وہ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں وہ جو کریں گے پارٹی کی ڈومین میں رہ کرکریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں ہے، ہم آئین و قانون کے مطابق ریاست سے ڈائیلاگ کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کو ڈیل کرنی ہوتی تو وہ 2 سال جیل میں نہ رہتے۔

راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پچھلے دنوں میں بھی بانی پی ٹی آئی کو آفرز ہوئی ہیں، ہمارے راستے کھلے ہوئے ہیں، ہم بہت کچھ کر سکتے ہیں، ہم نے کبھی مذاکرات کیلئے دروزے بند نہیں کیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں رؤف حسن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلافات نہیں، مختلف رائے ضرور ہیں، مولانافضل الرحمان کی حمایت سے متعلق 15 تاریخ کا وقت ہے، مولانا فضل الرحمان ساتھ نہ ہوئے تب بھی ہماری تحریک شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • تنزانیہ میں 1977 سے برسر اقتدار پارٹی نے اپوزیشن جماعت کو الیکشن کیلئے نااہل قرار دلوا دیا
  • تحریک انصاف آج بھی کسی ڈیل کی متلاشی نہیں، رؤف حسن
  • انٹرا پارٹی الیکشن: بلاول بلامقابلہ پی پی کے چیئرمین، چودھری شجاعت ق لیگ کے صدر منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کے چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب
  • پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو 4 سال کیلیے چیئرمین منتخب
  • پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
  • پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو زرداری چیئرمین منتخب
  • انٹرا پارٹی انتخابات؛ چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
  • این اے 241 مبینہ دھاندلی کیس، الیکشن کمیشن و دیگر سے دلائل طلب