غزہ کو 1 کروڑ 25 لاکھ لٹر ایندھن فراہم کرینگے، قطر کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
قطری وزارت خارجہ نے غزہ کی پٹی کو ایندھن کی ترسیل کیلئے زمینی کوریڈور کی فراہمی کی خبر دی ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر دستخط کے بعد قطر نے آج غزہ کی پٹی کو 1 کروڑ 25 لاکھ لٹر ایندھن کی ترسیل کے لئے زمینی کوریڈور کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں قطری وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ امیر قطر کے حکم پر عملدرامد کرتے ہوئے آئندہ 10 دنوں میں غزہ کی پٹی کو ایک کروڑ 25 لاکھ لٹر ایندھن کی فراہمی سے متعلق معاہدہ، جنگ بندی کے اولین روز یعنی گزشتہ کل سے عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس پر عمل جاری ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت غزہ کو ہر روز اوسطا 12 لاکھ 50 ہزار لٹر ایندھن ارسال کیا جائے گا۔ دوحہ کہ مطابق قطری مالی معاونت سے ایندھن کے 25 ٹینکر آج کرم ابو سالم نامی سرحدی گزرگاہ سے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔ قطری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کو ارسال کیا جانے والا ایندھن ہسپتالوں، بے گھر افراد کے رہائشی مراکز اور بنیادی امدادی خدمات میں کام آئے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لٹر ایندھن غزہ کی پٹی
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے،مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 877 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 658 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 836 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 136 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 268 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی، مارکیٹ میں 46 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔سٹاک مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،884 جبکہ کم ترین سطح 113،630 پوائنٹس رہی تھی۔