امید ہے ٹرمپ خطے کے بارے میں حقیقت پسندانہ اپروچ اپنائیں گے،ایران
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء)ایران کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے اپنی امید کا اظہار کیا ہے کہ ٹرمپ مشرق وسطی کے بارے میں ایک حقیقت پسندانہ اپروچ اختیارکرتے ہوئے خطے کے ملکوں کے مفادات کا احترام کریں گے۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہاکہ ہم ان سے امریکہ کی نئی حکومت کے طور کے طور پر یہ امید کرتے ہیں وہ ایران سمیت خطے کے ہر ملک کے مفادات کے احترام پر مبنی ایک حقیقت پسندانہ ا'پروچ' اختیار کریں گے۔
اسماعیل بقائی نے خبر دار کیاکہ اگر ایران کے خلاف معاملہ پھر سخت یا تیز کیا گیا تو ایران بھی اسی تناسب کے ساتھ ویسا ہی جواب دے گا۔ایرانی ترجمان کے مطابق ایران کے خلاف جوہری حوالے سے لگائی پابندیوں میں شدت پیدا کرنا اس میکنازم کا غلط استعمال ہوگا ۔اس پر ایرانی جواب بھی ویسا ہی ہو گا۔کیونکہ نئے سرے سے ایران پر پابندیوں کو سخت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہو گا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
اگر اسرائیل نے جنگبندی کی خلاف ورزی کی تو ہم فوری جواب دیں گے، صنعاء
اپنے ایک جاری بیان میں یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کیخلاف مذکورہ کامیابی نے دشمن کے اُن تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا جو وہ مجرم "نتین یاہو" کی سربراہی میں حاصل کرنے کیلئے سرگرداں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے کی کامیابی کا سہرا آپریشن طوفان الاقصیٰ کی سربراہی کرنے والی "حماس" و "جہاد اسلامی" کے سر ہے۔ فلسطینی مجاہدین نے 15 مہینوں کی جدوجہد سے دنیا پر ثابت کر دیا کہ وہ امریکی و مغربی حمایت کے باوجود دشمن کو شکست دے سکتے ہیں۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے مزید کہا کہ صیہونیوں کے خلاف مذکورہ کامیابی نے دشمن کے اُن تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا جو وہ مجرم "نتین یاہو" کی سربراہی میں حاصل کرنے کے لئے سرگرداں تھا۔ یہانتک کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کر کے بھی وحشی دشمن کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
اس بیان میں فلسطین، لبنان، عراق، یمن اور اسلامی جمہوریہ ایران کے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا گیا جنہوں نے قدس کی آزادی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل نے کہا کہ صنعاء، فلسطین کی مکمل آزادی تک اس ملک کی ملت و مقاومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ بیان کے آخر میں یمن نے لبنان، عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں کی گئی کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت اور فلسطین کی حمایت میں دشمن کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔