کراچی کے علاقے ملیر میں واقع رفاہ عام سوسائٹی کے ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے اور مقتولہ کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او الفلاح محمد علی مروت کے مطابق واقعہ ملیر رفاع عام سوسائٹی کے ایک گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا، جہاں دونوں مقتولین کی لاشیں موقع پر پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق لڑکی کی شناخت 18 سالہ فاطمہ دختر اظہر کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ جاں بحق لڑکے کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی، لیکن اس کی عمر تقریباً 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ لڑکا لڑکی سے ملنے آیا تھا اور جب لڑکی کے والد نے دونوں کو دیکھا، تو انہوں نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں مقتولہ کے والد اظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے پستول برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس واقعے میں غیرت کے نام پر قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پولیس نے وقوعہ سے پستول کے دو خول اور سکہ بھی برآمد کیے ہیں، اور یہ بھی معلوم ہوا کہ دونوں مقتولین کو سر پر ایک ایک گولی ماری گئی۔

واقعے کی تفصیلات جانچنے کے لیے پولیس نے کرائم سین یونٹ کی ٹیم بھی موقع پر بھیجی، جس نے شواہد اکھٹے کیے ہیں۔

ایس ایچ او الفلاح نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے اور جلد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے دو بچے ہیں اور مقتولہ نے حالیہ دنوں میں اپنی تعلیم چھوڑ دی تھی۔ تحقیقات کے دوران تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقیقت کا پتہ چل سکے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 مبینہ ڈاکو ہلاک


فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی میں  پولیس مقابلے کے دوران 3 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے تینوں ملزمان لوٹ مار کرکے فرار ہو رہے تھے۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر دو شہری زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذیشان صدیقی کا کہنا ہے کہ مقابلے میں زخمی تینوں ڈاکو دوران علاج دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان سے 2 پستول اور ایک موٹرسائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: بچوں سے مبینہ زیادتی کا کیس، گرفتار پولیس افسر کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
  • کراچی، ملیر رفاع عام سوسائٹی میں مبینہ غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات، مقتولہ کا والد گرفتار
  • نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 3 مبینہ ڈاکو ہلاک
  • کراچی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
  • کراچی: کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ مقابلہ، 7 ملزمان گرفتار
  • کراچی: نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے پر فائرنگ سے شہری قتل
  • قابض حکام نے جموں میں ایک شخص کو کالے قانون کے تحت گرفتار کر لیا
  • کراچی: مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • سیف علی خان پر حملے کا ملزم چھتیس گڑھ میں گرفتار، ابتدائی بیان بھی دے دیا