پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ لوگوں کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، معیشت کا حال بدترین ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی جیل سے باہر آئیں گے، اس دن ملک کے حالات ٹھیک ہوں گے۔

فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ ڈیفیسٹ کو ختم کرنا ہو گا، بیرونِ ملک پاکستانیوں کا بانئ پی ٹی آئی پر اعتماد ہے، ملک میں پیسہ ان کے نام پر آئے گا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا: فیصل جاوید پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید طویل روپوشی کے بعد منظرعام پر آگئے

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بانئ پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے، ہم یہ تو نہیں کہتے کہ حکومت گرا دو، ہم تو انصاف چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انتخابی نشان لینے کے باوجود عوام نے ہمیں ووٹ دیا، سال کا سیاہ دن 8 فروری آ رہا ہے، اس روز پوری قوم یومِ سیاہ منائے گی، پنجاب والے بھی کہتے ہیں کہ ہم نے ان کو ووٹ نہیں دیا۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ ہمارا پہلا مطالبہ ہے کہ ہمارے ورکرز کے ساتھ کیے گئے ظلم کی تحقیقات ہوں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی، سنجیدگی تب نظر آئے گی جب کوئی عملی کام کر کے دکھائیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیصل جاوید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

عمران خان کسی کے آگے نہیں جھکیں گے،فیصل چودھری

راولپنڈی (صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پرعزم اور حوصلے میں ہیں، سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پرعزم اور حوصلے میں ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، روایات کے مطابق جو خواتین سیاست میں حصہ نہیں لیتیں ان کو ٹارگٹ نہیں کیا جاتا، یہاں اخلاقی گراوٹ آچکی ہے کہ آپ خواتین کو بھی ان معاملات میں نہیں بخشتے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان پراعتماد ہیں، ان سے ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے ہم جیل میں ہیں، فیصل جاوید
  • تحریک انصاف اور عمران خان کو سیاسی انتقام کا نشایا بنایا جارہا ہے: فیصل جاوید
  • عمران خان پراعتماد ہیں، کبھی ڈیل نہیں کریں گے،فیصل جاوید
  • عمران خان پراعتماد ہیں، ان سے ملنے جاتے ہیں تو ایسا لگتا ہے ہم جیل میں ہیں،فیصل جاوید
  • ہفتے میں مذاکرات پر پیش رفت نہ ہونے پر وقت ضائع نہیں کریں گے، فیصل چودھری
  • راولپنڈی: پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
  • عمران خان کسی کے آگے نہیں جھکیں گے،فیصل چودھری
  • عمران خان نے جیل سے پیغام دے دیا ، فیصل چوہدری
  • عمران خان نے کہا وہ کسی پریشر کے آگے نہیں جھکیں گے، فیصل چوہدری