جامعہ کراچی نے طلبا کے لباس کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی : جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں طلبا کے لباس کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات میں کہا گیا ہے کہ طلبا کو جسم کو ظاہر کرنے والے، چھوٹے آستین والے یا ٹائٹ کپڑے پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔ لباس صاف ستھرا اور مہذب ہونا ضروری ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اشتعال انگیز یا نفرت پھیلانے والے کپڑے، نیز قابل اعتراض پرنٹس اور گرافکس والے لباس بھی نہ پہنے جائیں۔ اس کے علاوہ، جامعہ میں طلبا کو عام چپلیں پہننے سے بھی منع کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے عمران خان سے ملاقات کرانے کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا مستردکردی
سپریم کورٹ پاکستان بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکیل کی استدعا مسترد کردی۔
9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
اسپیشل پراسیکیوٹر زوالفقار نقوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافکس اور وائس میچنگ ٹیسٹ ہونا باقی ہے، جسمانی ریمانڈ صرف دو ٹیسٹ کےلیے درکار ہیں، بانی پی ٹی آئی نے تعاون نہیں کیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں ایسی بات نہ کریں، زوالفقار نقوی نے کہا کہ میں اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ میرے موکل پر 300 سے زائد کیسز ہیں، غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینے کیلئے سپریم کورٹ خصوصی ہدایات جاری کرے، سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات ہوں تو میری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے ہو جائے گی۔
چیف جسٹس پاکستان نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ نے جب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جانا ہے چلے جائیں، ہم کوئی حکمنامہ جاری نہیں کریں گے، آپ بغیر عدالتی حکمنامے ملاقات کریں، ملاقات ہو جائے گی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بغیر حکمنامے کے ملاقات کرا کر دکھائیں،عدالت نے سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا اور کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔
Post Views: 1