اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان 27 جنوری کو کرنے والا ہے۔ اس حوالے سے سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی شرح سود میں دو سے ڈھائی فیصد تک کمی کرے گی۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا کہ ڈھائی سے تین فیصد کمی کے بعد شرح سود تیرہ سے کم ہو کر ساڑھے دس گیارہ فیصد پر آجائے گی۔

واضح رہے کہ شرح سود 26 جون 2023 کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح بائیس فیصد پر تھی، رواں مالی سال اب تک پالیسی ریٹ میں نو فیصد کمی کی جاچکی ہے۔ آئی ایم ایف کی سفارشات پر شرح 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی اور معاشی چیلنجز کے پیش نظر 2023 اور 2024 میں اپنی مانیٹری پالیسی میں اہم تبدیلیاں کیں۔

2023 میں، پالیسی ریٹ 100 بیسس پوائنٹس بڑھ کر 23 جنوری کو 17 فیصد ہو گیا۔ اسی سال 2 مارچ کو 300 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور پاکستان میں پالیسی ریٹ 20 فیصد تک پہنچ گیا۔ 4 اپریل 2023 اور 12 جون 2023 کو پالیسی ریٹ کو 20 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔

31 جولائی 2023 کو 100 بیس پوائنٹس کا اضافہ کرکے اسے 20 سے بڑھا کر 21 فیصد کردیا گیا۔ 14 ستمبر 2023 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ 21 فیصد پر برقرار رکھا، لیکن 20 اکتوبر 2023 کو اس میں 200 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور شرح سود ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 22 فیصد پر پہنچ گئی۔

22 فیصد کی شرح سود 11 دسمبر 2023 تک برقرار رکھی گئی۔ 10 جون 2024 کو پالیسی ریٹ کو 150 بیسس پوائنٹس سے کم کر کے 19.

5 فیصد کر دیا گیا۔ مزید 250 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد یہ 15 فیصد تک کم ہو گیا۔ 17 دسمبر 2024 کو افراط زر 4.9 فیصد تک گرنے کی وجہ سے پالیسی ریٹ میں مزید 200 بیسس پوائنٹس کی کمی کر کے 13 فیصد کر دی گئی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بیسس پوائنٹس اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ فیصد تک فیصد پر

پڑھیں:

عالمی بینک کی پاکستانی معیشت کی شرح نموخطے میں سب سے کم رہنے کی پیشگوئی

اسلام آ باد:

عالمی بینک نے رواں مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کردی، اس سے پہلے آئی ایم ایف پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 3 فیصد رہنے کی پیش گوئی کرچکا ہے۔

اس حوالے سے عالمی بینک نے ’’ عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025 ‘‘ جاری کر دی ہے، عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں جون 2024 کے مقابلے میں 0.5 فیصد بہتری ظاہر کی ہے جبکہ آئی ایم ایف کا 3 فیصد اور حکومت کا 3.6 فیصد معاشی شرح نمو کا تخمینہ ہے۔ 

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان 3.2 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گا اور پاکستان میں خطے کے مقابلے میں سب سے کم شرح نمو رہنے کی پیش گوئی ہے۔  بھارت میں 6.7 فیصد ، بھوٹان7.2 فیصد ، مالدیپ میں 4.7 فیصد ، نیپال 5.1 فیصد ، بنگلہ دیش 4.1 فیصد ، سری لنکا میں 3.5 فیصد گروتھ متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق فروری کے انتخابات کے بعد غیر یقینی صورت حال میں کچھ کمی ہوئی ہے ، 2021 کے بعد 2024 میں پہلی بار مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آئی، اس دوران پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بھی اضافہ ہوا، اس کی وجہ سخت مالیاتی اور مانیٹری پالیسی پر عمل درآمد ہے۔

رپورٹ کے مطابق معتدل مہنگائی سے کاروبار اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، پاکستان میں سال 2026 تک فی کس آمدن کمزور رہنے کا خدشہ ہے،  رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا میں فی کس آمدنی کمزور رہنے کا امکان ہے تاہم پاکستان اور بنگلہ دیش میں قرضوں پر سود کی ادائیگی میں اضافہ ہوگا، قرض بلحاظ جی ڈی پی میں بتدریج کمی آنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک رپورٹ کے مطابق اصلاحات میں تاخیر کی صورت میں معاشی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں، کورونا وبا کے بعد غذائی عدم تحفظ اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے شرح سود میں مزید کمی کا امکان
  • مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہے گی، عالمی بینک
  • عالمی بینک کی پاکستانی معیشت کی شرح نموخطے میں سب سے کم رہنے کی پیشگوئی
  • پاکستان کی ایکسپورٹ میں 20 فیصد کمی ہو جانے کا انکشاف
  •  پاکستان میں اس سال جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیش گوئی
  • سٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی بارے بڑا اعلان
  • حجاج کرام امسال قربانی کیلئے کتنی رقم خرچ کرینگے؟جانیے
  • پاکستان میں کرپٹو کرنسی کا کیا مستقبل ہے؟
  • رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد اضافہ