Nai Baat:
2025-01-21@09:54:18 GMT

لاس اینجلس میں لگی آگ کی شدت برقرار، 27 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

لاس اینجلس میں لگی آگ کی شدت برقرار، 27 افراد ہلاک

لاس اینجلس : کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری سے لگنے والی آگ پر ابھی تک مکمل قابو نہیں پایا جا سکا۔ امریکی میڈیا کے مطابق، آگ کی وجہ سے 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 40 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے۔

 

اگرچہ حالیہ دنوں میں حکام نے آگ کو محدود کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اب جنوبی کیلیفورنیا میں تیز ہواؤں کے ایک اور طاقتور سلسلے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے جس سے آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ موسمیاتی اداروں کے مطابق، منگل سے جمعرات تک خشک اور کم نمی والے حالات کے باعث آگ کے پھیلنے کا خطرہ برقرار رہے گا، اور ان دنوں میں کئی علاقوں میں نمی کی سطح 2 سے 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

 

جنوبی کیلیفورنیا کے تمام علاقے شدید خشک سالی کا شکار ہیں اور اس ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ لاس اینجلس کے کئی علاقوں میں جہاں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے تھے، اب مکینوں کو واپس جانے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن کئی افراد اب بھی اپنے گھروں کو واپس جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: لاس اینجلس

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں پر اسرار بیماری سے 16افراد جاں بحق

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوی کے گائوں بدھل میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران 16 افراد کی پراسرار بیماری سے موت واقع ہو گئی۔ پراسرار بیماری سے مرنے والے افراد میں نیوروٹوکسن کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے نیوروٹوکسن ایک کیمیکل یا مادہ ہے جو اعصابی بافتوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور انسانی اعصابی نظام پر سنگین اثرات مرتب کرتا ہے۔ بعض کیمیائی آلودگیاں جیسے پالیمیرائزڈ کیمیکلز یا ہیوی میٹلز (سیسہ، پارہ، ایٹم وغیرہ) نیوروٹوکسن کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 16 افراد کی پراسرار اموات نے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے، 7 دسمبر سے 17 جنوری کے
درمیان ہونے والی اموات میں متاثرین نے بخار، درد، متلی اور ہوش میں کمی کی شکایات کی۔ حکام کے مطابق بیشتر متاثرین ایک ہی خاندان سے ہیں جس نے مقامی سطح پر مزید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ماہرین صحت نے تحقیقات کے دوران نیوروٹوکسن کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ اصل سبب کا پتا چل سکے، مقبوضہ کشمیر میں نیوروٹوکسن کا جان بوجھ کر استعمال خارج از امکان نہیں۔ امکان ہے کہ یہ انسانیت سوزکام کشمیریوں کی دشمن بھارتی فوج کی جانب سے کیا گیا ہو، یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مخصوص علاقوں میں کھاد یا دیگر ذرائع سینیوروٹوکسن کا استعمال ہو رہا ہے۔ مودی سرکار کی جانب سے تحقیقات کا آغاز تو کیا گیا ہے تاہم ماضی میں ہونے والی تحقیقات کی طرح یہ بھی محض اعلان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں پر اسرار بیماری سے 16افراد جاں بحق
  • امریکا میں مسلح افراد کے ہاتھوں ایک اور بھارتی شہری ہلاک
  • مقبوضہ کشمیر میں پراسرار بیماری سے 16 افراد جاں بحق
  • کولمبیا میں امن مذاکرات ناکام، جھڑپوں میں 80 سے زائد افراد ہلاک
  • نائجیریا میں آئل ٹینکر دھماکے میں 70 افراد ہلاک ہوگئے
  • بجلی صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کیے جانے کا امکان
  • نائیجریا میں آئل ٹینکر الٹ گیا، آگ لگنے سے 60 افراد ہلاک
  • نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا، 60 افراد ہلاک
  • نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکا، 60 افراد ہلاک