Nawaiwaqt:
2025-01-21@10:04:19 GMT
سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی لسٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
: پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلوں کی پہلی سلیکشن لسٹ جاری کر دی گئی۔
ایم بی بی ایس کی پہلی سلیکشن لسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ، سر کا ر ی میڈیکل کالجز کیلئے کم سے کم میرٹ 94.3621 فیصد رہا، اوپن میرٹ سیٹوں پر کنگ ایڈورڈ میڈ یکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 96.0727 فیصد رہا ،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 95.
سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز لاہور کا میرٹ 95.2773 فیصد رہا ،نشتر میڈیکل کالج ملتان کا میرٹ 95.1591 فیصد رہا ،راولپنڈی میڈیکل کالج راولپنڈی کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.8091 فیصد رہا ،فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ 94.7318 فیصد رہا ۔
پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ 94.6409 فیصد رہا ،قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور کا میرٹ 94.5864 فیصد رہا، گوجرانوالہ میڈیکل کالج گوجرانوالہ کا میرٹ 94.5364 فیصد رہا ،ساہیوال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.4909 فیصد رہا، خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ کا میرٹ 94.4818 فیصد رہا ،نواز شریف میڈیکل کالج گجرات کا میرٹ 94.4364 فیصد رہا ۔سرگودھا میڈیکل کالج سرگودھا کا میرٹ 94.4318 فیصد رہا شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کا میرٹ 94.4167 فیصد رہا ،ڈی جی خان میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3955 فیصد رہا ،اس سال بننے والے نارووال میڈیکل کالج کا میرٹ 94.3621 فیصد رہا ،امیدوار تمام سلیکشن لسٹیں یو ایچ ایس کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر دیکھ سکیں گے ۔داخل ہونے والے امیدواران کیلئے اپنی کالج فیس 23 جنوری تک جمع کروانا لازمی ہے، امیدوار کالج فیس کا چالان یو ایچ ایس ایڈمیشن پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، سرکاری میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس اٹھارہ ہزار روپے ہے ،امیدوار کالج فیس بنک آف پنجاب کے اکاؤنٹ میں آن لائن جمع کرواسکتے ہیں۔فیس جمع کروانے کے بعد امیدوار کو اپنے متعلقہ میڈیکل کالج میں تحریری طور پر جوائننگ دینا ہوگی فیس جمع اور جوائن کرنے والے امیدواروں کو ہی داخل تصور کیا جائے گا ،دوسری سلیکشن لسٹ 24 جنوری کو جاری کی جائیگی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میڈیکل کالجز میڈیکل کالج سلیکشن لسٹ کا میرٹ 94 فیصد رہا
پڑھیں:
پاکستانی حجاج کرام کو قربانی کیلئے کتنی رقم ادا کرنا ہوگی؟ اعداد و شمار جاری
اسلام آباد ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) پاکستانی حجاج کرام سے قربانی کیلئے رقم کی وصولی شروع کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عازمین حج سے قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں، اب تک سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ہے، عازمین نے قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ حج 2025ء میں پاکستانی عازمین قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے، پاکستان سے رواں برس 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سرکاری اورنجی سکیم کے تحت حج ادا کریں گے، جن میں سے 89 ہزار 605 عازمین سرکاری سکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ سکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔ علاوہ ازیں رواں برس حج کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے مزید درخواستوں کی وصولی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ فیصلے کے نتیجے میں سرکاری حج سکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے، سرکاری حج سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں، اب سکیم کے تحت باقی رہ جانے والے 5 ہزار کے کوٹے پر درخواستیں وصول کی جائیں گی، وزارت مذہبی امور نے نئی حج درخواستوں پر قرعہ اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اس بار پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر کنفرم حج ٹکٹ دیا جائے گا، حج درخواستوں کی وصولی کے لیے پانچ روز مقرر کیے جانے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔(جاری ہے)
دوسری طرف حکومت نے حج 2025ء کے خواہشمند پاکستان نژاد برطانوی شہریوں کے لیے پاکستانی پاسپورٹس کی پراسیسنگ اور تجدید ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ہائی کمیشن لندن میں حاجیوں کے لیے بغیر پیشگی بکنگ کے پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے، اس کے علاوہ مانچسٹر، برمنگھم، گلاسگو اور بریڈ فورڈ میں قائم پاکستانی قونصل خانے بھی بغیر پیشگی بکنگ حاجیوں کے لیے یہ سہولت فراہم کریں گے۔