پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر297 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 297 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 16 ہزار 141 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 572 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،241 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 157 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ بازار میں 67 کروڑ 50 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 37 ارب 53 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 116،276 جبکہ کم ترین سطح 115،668 پوائنٹس رہی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں 1.14 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں
اجلاس کو بتایا گیا کہ 114416کشمیری بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں سے 24261 شدید غذائی قلت، 69177 عمومی غذائی قلت اور 20978 خون کی کمی کے شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک سینئر سرکاری افسر نے ایک اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ علاقے میں 1 لاکھ 14 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ بات محکمہ سماجی بہبود کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری اتل ڈلو کی طرف سے بلائے گئے ایک اجلاس میں بتائی۔ 9 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کو سپلیمنٹری نیوٹریشن اسکیم کا حصہ بنایا گیا ہے اور اسکیم سے استفادہ کرنے والوں میں سے 99 فیصد کی تصدیق ہو چکی ہے، اس طرح بدعنوانی کے کسی بھی امکان کو ختم کر دیا گیا۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سنجیو ورما چیف سکریٹری اٹل ڈلو کی طرف سے جموں و کشمیر میں محکمے کی طرف سے چلائی جا رہی متعدد اسکیموں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے طلب کئے گئے اجلاس کو بریفنگ دے رہے تھے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 114416کشمیری بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں سے 24261 شدید غذائی قلت، 69177 عمومی غذائی قلت اور 20978 خون کی کمی کے شکار ہیں۔