آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات پر وزیراعظم کو بریف کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومتی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کے حوالے سے وزیراعظم کو بریف کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آرمی چیف اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی گزشتہ دنوں ہونے والی بلاشیڈول ملاقات میں جو بات ہوئی اس پر وزیراعظم شہباز شریف کو بریف کردیا گیا ہے۔
اعلیٰ ترین حکومتی ذرائع نے کہا کہ اس ملاقات میں آرمی چیف نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے ان کے پارٹی مسائل کو سنا اور پھر کہا کہ وہ ان معاملات میں نہیں پڑیں گے۔
پتنگ اُڑانے اور بنانے والے کو اب کتنی سزا ہو گی ؟ قانون بنا دیا گیا
حکومتی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا کہ وہ سیاسی معاملات پر حکومت سے بات کریں۔
واضح رہے کہ چند دن قبل آرمی چیف اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے درمیان ملاقات کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد ابتدا میں بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی تردید کی مگر بعد ازاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ملاقات کی تصدیق کیے جانے کے بعد بیرسٹر گوہر نے بھی ملاقات کا اعتراف کیا۔ اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہونے والی ملاقات میں امن وامان کے موضوع پر بات چیت ہوئی۔
انٹراپارٹی الیکشن کیس؛ الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی رہنماؤں حکومتی ذرائع بیرسٹر گوہر آرمی چیف چیف اور
پڑھیں:
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا، اور تجارتی و اقتصادی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس کے خاتمے کے لیے مؤثر اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔ ایرانی آرمی چیف نے پاکستان کے غزہ اور لبنان پر موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کا موقف ایک دوسرے کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر، دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کی سلامتی اور علاقائی امن کے لیے مزید مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔