اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا مقصد تھا وہ پہنچ گئی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہو گئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے؟ پی ٹی آئی کا بیان آ گیا ہے ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ آیا تو ملکی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ داخلی معاملات میں کوئی بیرونی پریشر نہیں لیں گے، ہم اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی سے مذاکرات شروع ہوئے تو بانی کیخلاف مقدمہ چل رہا تھا۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھاکہ عمران خان نے خود کہا کیس کا فیصلہ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خواجہ ا صف پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مشترکہ بارڈر منیجمنٹ اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں پیشرفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات میں مستقبل میں باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔  دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

  علی امین گنڈا پور پختونوں کی غیرت پر سیاہ دھبہ ہے: عظمیٰ بخاری 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئی، خواجہ آصف
  • بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کریگا، خواجہ آصف
  • وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات
  • ٹرمپ نے تعمیری تقریر کی، کوئی بیان آیا تو پاکستان اسے سنبھال لے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی، خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی، خواجہ آصف
  • بیرون ملک سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا ، خواجہ آصف
  •   پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بحال ہوگئے تو ہم سے مذاکرات کیوں کررہے ہیں؟خواجہ آصف
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی پرواز لینڈ کر گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسافروں کا استقبال کیا