یوکرین: گنجان آباد شہری علاقوں پر روسی حملوں میں جانی و مالی نقصانات
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جنوری 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ سے شہری تنصیبات کو نقصان ہو رہا ہے جس سے بنیادی خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا گزشتہ دنوں دارالحکومت کیئو، کریوی ری اور ژیپوریژیا جیسے گنجان آباد شہروں پر روس کے فضائی حملوں میں متعدد شہری ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔
انہوں 'اوچا' کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونیسک، خارکیئو اور سومے سمیت کئی دیگر علاقوں میں بھی شہریوں کے نقصان کی اطلاع ہے۔
فرحان حق نے بتایا کہ جہاں بھی سلامتی کے حالات اجازت دیں وہاں امدادی کارکن جنگ کے متاثرین کو فوری مدد پہنچاتے ہیں۔
(جاری ہے)
کیئو، کریوی ری اور ژیپوریژیا میں حملوں کی زد میں آنے والے لوگوں کو بھی انسانی امداد پہنچائی گئی ہے۔
امدادی ادارے لوگوں کو اپنے گھر محفوظ بنانے میں مدد دے رہے ہیں جبکہ انہیں نفسیاتی اور قانونی مدد بھی پہنچائی جا رہی ہے۔اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیاںیوکرین میں اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ کار میتھائس شمالے نے ملک کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی فنڈ سے 70 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں جو رواں سال کی امدادی ضروریات پوری کرنے کے کام آئیں گے
فرحان حق نے بتایا کہ اس رقم سے حالیہ عرصہ میں بے گھر ہونے والوں کو امداد پہنچائی جائے گی، محاذ جنگ سے قریبی علاقوں میں ضروری خدمات مہیا کی جائیں گی اور خواتین، جسمانی معذور افراد اور غریب آبادیوں کو مدد دینے والے اداروں کی معاونت کی جائے گی۔
گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے دو بین الاداری قافلوں نے نیپروپیترووسکا اور کیرسون سمیت محاذ جنگ کے قریبی علاقوں میں امداد مہیا کی تھی۔ یہ دونوں شہر جنگ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جہاں یہ قافلے ان لوگوں کے لیے خوراک، ادویات، صحت و صفائی کا اسمان، کمبل اور شمسی لیمپ لے کر آئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ امداد وصول کرنے والی آبادیوں میں بہت سے معمر اور جسمانی طور پر معذور ہیں جن کے لیے نقل مکانی کرنا ممکن نہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ کے نے بتایا کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
لاہور : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ ناران، کاغان، چترال، سوات، کوہستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔
دوسری طرف لاہور، شیخوپورہ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج رہے گا، جس سے حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو موسم کی تبدیلی سے آگاہ رہ کر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔