صدر اور وزیر اعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد : پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کے 47 ویں صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر آصف زرداری نے ٹرمپ کو صدر کے طور پر حلف اٹھانے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کے لیے کامیابی کی دعا کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ٹرمپ کو امریکی صدر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شراکت داری کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا نے ہمیشہ خطے اور اپنے عوام کے لیے امن و خوشحالی کی کوششیں کی ہیں اور وہ مستقبل میں بھی اس تعاون کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
روسی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے قبل مبارکباد کا پیغام
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نو منتخب امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے پہلے مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرین جنگ پر نئی امریکی انتظامیہ سے بات چیت کا عندیہ دیا۔
روسی صدر نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کےلیے انتخابات سے پہلے کا عرصہ ہر لحاظ سے مشکل رہا، تمام تر مشکلات کے باوجود ٹرمپ نے ہمت کا مظاہرہ کیا اور جیت کر دکھایا۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے روس کے ساتھ براہ راست تعلقات بحال کرنے کے بیانات دیکھے ہیں، امریکا کی جانے والی انتظامیہ نے روس کے ساتھ تعلقات بگاڑے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ اور انکی ٹیم کے تیسری عالمی جنگ روکنے کی کوششوں کے بیانات دیکھے ہیں، ٹرمپ ٹیم کے ارادوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور صدر بننے پر ٹرمپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین تنازع پر نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔