وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ غیرملکی عملےکے لائسنس کی توثیق میں ایک بارکی توسیع کی منظوری دےگی۔ توشہ خانہ انتظام اور ضابطہ قواعد 2025 کا ڈرافٹ پیش کیاجائے گا۔
نیپرا ایکٹ کے تحت اپیلٹ ٹریبونل میں ممبر فنانس کی تقرری کا فیصلہ کیاجائےگا ۔ بین المذاہب ہم آہنگی کی پالیسی اورمذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیراعظم کی ٹرمپ کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد، ساتھ چلنے کا عزم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا کے صدر ٹرمپ کو 47ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ٹرمپ کیلیے تہنیتی پیغام جاری کیا اور دونوں ممالک کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے، ملک کر کام کرنے کا عزم کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے خطے اور اس سے باہر اپنے لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کیا اور ہم مستقبل میں بھی ملکر کام کرنا چاہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ کے لیے دوبارہ عہدہ صدارت سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے 47 ویں صدر کے طور پر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔