Nawaiwaqt:
2025-01-21@10:04:54 GMT

پاک  اور ترک بحریہ کی مشرقی بحیرہ روم میں دوطرفہ مشق

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

پاک  اور ترک بحریہ کی مشرقی بحیرہ روم میں دوطرفہ مشق

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) پاک بحریہ اور ترک بحریہ نے مشرقی بحیرہ روم میں دوطرفہ مشق TURGUTREIS-XI کا انعقاد کیا ۔ TURGUTREIS دو طرفہ مشقوں کا سلسلہ عثمانیہ کے ایڈمرل Turgut Reis کے نام پر رکھا گیا ہے۔ پاک بحریہ کے حال ہی میں کمیشن ہونے والے جہاز پی این ایس یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے اپنے سفر کے دوران ترک بحریہ کے جہازوں TCG BUYUKADA، TCG DERYA اور TNF SH-7O  ہیلی کاپٹر کے ساتھ مشق میں حصہ لیا۔ مشق کو دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانے کے لیے پلان کیا گیا تھا، جس میں جہازوں نے مختلف آپریشنز میں حصہ لیا۔ مشق کے دوران، دونوں بحری افواج نے  مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور عالمی تجارتی راستوں کی حفاظت کے لیے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں باہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بنگلہ دیشی فوجی وفد کی کراچی میں بحریہ کے کمانڈرز سےملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

کراچی:

بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد نے دورہ کراچی میں پاک بحریہ کے کمانڈر فلیٹ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی۔

انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا بھی دورہ کیا، ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں، باہمی دوروں اور تربیتی تبادلہ پروگراموں سمیت مختلف ممکنہ شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔

پاک بحریہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • برآمدات کیلئے حکومت اور نجی شعبے کا تعاون ناگزیر ہے
  • جاپان اور بھارت کے وزرائے خارجہ دوطرفہ تعاون پر متفق
  • آرمی چیف سے ایرانی کی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات ،  علاقائی سلامتی،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایرانی آرمی چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • بنگلہ دیشی کمانڈر کی پاکستانی بحریہ کے حکام سے ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • کراچی: بنگلہ دیشی فوجی وفد کی پاک بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • بنگلا دیشی فوج کے پی ایس او کا کراچی کا دورہ، پاک بحریہ کے کمانڈرز سے ملاقات
  • بنگلہ دیشی فوجی وفد کی کراچی میں بحریہ کے کمانڈرز سےملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
  • جاپانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق: سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینگے، مریم نواز