اسلام آباد (نوائے وقت پورٹ) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو گفت و شنید کا  پلیٹ فارم دیا، ملکی میں سیاستی استحکام کیلئے مذاکرات واحد حل ہیں، دوسرا آپشن کوئی بھی نہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے مگر انہیں سینٹ اجلاس میں نہیں لایا گیا۔ میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ میڈیا کرکٹ لیگ کے انعقاد سے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی

پڑھیں:

نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے،چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کاکہنا  ہےکہ نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ  مجھے خوشی ہے کہ پاکستان کی 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ 65 فیصد نوجوان ہی پاکستان کو تبدیل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ   تعلیم،آگاہی اور شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ دیتی ہے،تعلیم کے ساتھ ٹیکنالوجی کا حصول بھی ناگزیر ہے۔ یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ گیلانی لا کالج کا معیار اتنا بلند ہے کہ آسانی سے داخلہ نہیں ملتا، دور حاضر میں اگر آگے بڑھنا ہے تو تعلیم بہت ضروری ہے، تعلیم کے بغیر دنیا میں انسانوں کو نہیں پوچھا جاتا،تعلیم سے انسان کی شناخت ابھر کر آتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا میڈیا کرکٹ لیگ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو
  • اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی
  • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
  • اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں:یوسف رضا گیلانی
  • اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اقراء یونیورسٹی میں ڈگریوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • نصاب تعلیم کودور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، یوسف گیلانی
  • نصاب تعلیم کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے،چیئرمین سینیٹ
  • مذاکرات میں پیش رفت ہوتی نظر نہیں آتی، مولانا فضل الرحمان
  • جسمانی و ذہنی صحت کسی بھی قوم کی ترقی کا بنیادی ستون ہے، چیئرمین سینٹ