بانی پی ٹی آئی،بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی عدالت نے 23 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں آئینی بینچ میں سماعت کیلیے مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، عدالت عظمیٰ کا آٹھ رکنی آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ سے بڑی خبر سامنے آگئی، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔اطلاعات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بنچ 27 جنوری کو سماعت کرے گا۔بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی
مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن بھی آٹھ رکنی آئینی بنچ کا حصہ ہیں۔کیس کی سماعت 27 جنوری کی صبح ساڑھے نو بجے ہوگی۔دریں اثنا عدالت عظمیٰ نے ملٹری کورٹس کیس 28 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا۔ذرائع کے مطابق عدالت عظمیٰ دفتر کی طرف سے بذریعہ ایس ایم ایس وکلاء کو آگاہ کردیا گیا۔