نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کے وزرائے خارجہ نے میانمر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ، جہاں 4سال قبل فوجی بغاوت کے بعد سے لڑائی جاری ہے۔ آسیان نے تشدد کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک خصوصی ایلچی میانمر بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ آسیان کے وزرائے خارجہ نے ملائیشیا کے جزیرے لنکاوی میں 2روزہ غیر سرکاری اجلاس منعقد کیا۔ اس سال آسیان کی صدارت ملائیشیا کے پاس ہے۔میانمر کی فوج نے وزارت خارجہ کے مستقل سیکرٹری کو بھیجا، جنہوں نے اجلاس میں ملک کی نمائندگی کی۔ وزرا نے میانمر کی فوج اور جمہوریت پسند قوتوں کے درمیان جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کیا۔ ملائیشیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ میانمر کے نمائندے نے سویلین حکومت کو اقتدار کی منتقلی کی تیاری کے لیے رواں برس عام انتخابات کروانے کا عزم ظاہر کیا۔ اجلاس کے دوران رکن ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ میانمر میں تشدد کا فوری خاتمہ اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ انتخابات کو منصفانہ اور ان کی شفافیت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا بھی میانمر میں ایک نیا خصوصی ایلچی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ ملک پر اس 5نکاتی اتفاق رائے پر عمل کے لیے زور ڈالا جائے جس پر آسیان اور میانمر نے 4سال قبل اتفاق کیا تھا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ا سیان

پڑھیں:

قاسم جمال لانڈھی ٹائون چیئرمین کے معاون خصوصی مقرر

کراچی (پ ر)لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے قاسم جمال کو اپنا معاون خصوصی برائے میڈیا سیل مقرر کیا ہے ۔قاسم جمال نے معاون خصوصی کی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’قانون سب کیلیے برابر‘‘ 190 ملین پاؤنڈز کیس  کے عدالتی فیصلے پر عوام کا ردعمل
  • پاکستان‘ نیدرلینڈ کا مشاورتی اجلاس‘ دوطرفہ‘ علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • قاسم جمال لانڈھی ٹائون چیئرمین کے معاون خصوصی مقرر
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
  • پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس، عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا؛ خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلیے قانون کی منظوری کے 4سال بعد کمیٹیاں تشکیل
  • مٹیاری: پیٹرولیم فنڈز عوامی منصوبوں پر خرچ کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
  • مراکش کشتی حادثہ، اسحاق ڈار کا حکام کو متاثرین کی فوری معاونت کا حکم
  • مراکش کشتی حادثہ: وزیرخارجہ کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستانی متاثرین کی بروقت معاونت پر زور