Al Qamar Online:
2025-01-21@07:32:04 GMT

سندھ کی زمینیں غریب کسانوں کو دی جائیں،عوامی تحریک

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

سندھ کی زمینیں غریب کسانوں کو دی جائیں،عوامی تحریک

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کے عظیم انقلابی رہنما اور عوامی تحریک کے سربراہ رسول بخش پلیجو کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تحریک تعلقہ دادو کی جانب سے بھنڈ ہاؤس دادو میں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران دریائے سندھ سے 6 نئی کینال نکالنے اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر کاچھو کی زمینوں پر قبضے کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ زرعی انقلاب کے نام پر سندھ کی 13 لاکھ ایکڑ زمین گرین کارپوریٹ انیشییٹو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو دینے کے بجائے مقامی بے زمین کسانوں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی میڈیا سیکرٹری کاشف ملاح، گلن بھنڈ، ممتاز بھنڈ، عاطف ملاح، ریاض پیچوہو، عابد بھنڈ، گلشیر رستمانی، یونس لاشاری، کاشف سولنگی، شمن دایو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو دریائے سندھ کے وکیل تھے، دریائے سندھ کے بہاؤ کو جاری رکھنے کے لیے انہوں نے سندھ کے دیہات اور شہروں میں شعور بیدار کیا، کالا باغ ڈیم اور دیگر اہم مسائل پر پلیجو کی قیادت میں عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک نے لانگ مارچ کیے۔ رہنماؤں نے کہا کہ پلیجو سندھ کے محافظ تھے، انہوں نے دریائے سندھ کا زبردست کیس لڑا اور سندھ کے حقوق کے حصول کے لیے کثیرالجہتی جدوجہد کی، آج بھی ان کی تقاریر اور تحریریں سندھی عوام کو ہمت اور حوصلہ فراہم کرتی ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو کا نظریہ سندھی عوام کے لیے نجات کا نظریہ ہے، ان کی بنائی ہوئی عوامی تحریک اور سندھیانی تحریک سندھ کے اہم مسائل پر پلیجو کی طرح جدوجہد میں سب سے آگے ہیں، عوام کی جدوجہد کی صورت میں رسول بخش پلیجو آج بھی زندہ ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ 6 نئے کینالز کے منصوبے سندھی عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، منصوبے دریائے سندھ خشک کرنے کی سازش ہیں، پیپلز پارٹی سازش میں وفاقی حکومت کے ساتھ کرائم پارٹنر ہے، صدر زرداری نے 6 نئے کینالز کی منظوری دے کر آئین توڑا ہے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ 6 نئے کینالز کے منصوبے فوراً ختم کیے جائیں، سندھ کو اس کے حصے کا پانی اور کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کی زمینوں پر قبضے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کو دی گئی سندھ کی زمینیں واپس لے کر مقامی بے زمین کسانوں میں تقسیم کی جائیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل رہنماؤں نے کہا کہ عوامی تحریک دریائے سندھ سندھ کے سندھ کی

پڑھیں:

حیدرآباد: تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

حیدرآباد: تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ
  • حیدرآباد: تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
  • پرائمری اسکولوں میں دو پہر کو مڈل اسکولز شروع کیے جائیں، مراد شاہ
  • سندھ میں بدامنی اور جماعت اسلامی کی اے پی سی
  • شہدادپور،ڈاکٹرقادرمگسی دریائے سندھ پر 6 کینال نکالنے کیخلاف عوامی جلسے سے خطاب کررہے ہیں
  • قنبرعلی خان ،نئے کینال بنانے کے خلاف پیپلزپارٹی(ش ب) کا جلوس
  • حیدرآباد،ارسا ایکٹ کیخلاف عوامی تحریک سراپا احتجاج
  • وفاق قیام پاکستان سے سندھ میں لوٹ مار کررہا ہے،قادر مگسی
  • پارکس اور دیگر عوامی مقامات کی بہتری اولین ترجیح ہے‘عاطف خان