عامر خان کی نئی گرل فرینڈ کون ہے؟ سلمان خان کے سوال پر جنید خان کا دلچسپ جواب
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں سلمان خان اور عامر خان کی ہلکی پھلکی نوک جھونک اور عامر خان کے بیٹے جنید خان کے طنزو مزاح نے شائقین کے دل جیت لیے۔
عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور اداکارہ خوشی کپور کے ہمراہ فلم ’لوویاپا‘ کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے۔ پروگرام کے دوران، سلمان نے مزاحیہ انداز میں عامر سے پوچھا کہ کیا ان کی کوئی نئی گرل فرینڈ ہے، جس پر جنید کے حاضر جواب تبصرے نے سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔
جنید خان نے کہا کہ ’کیا آپ ان (عامر خان) کو انکی دو سابقہ بیویوں سے گالیاں پڑوانا چاہتے ہیں‘۔
شو کے دوران عامر نے انکشاف کیا کہ وہ اور سلمان ایک دوسرے کے بچپن کے ساتھی ہیں۔ انہوں نے بتایا، ’بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان اور میں نے دوسری جماعت میں ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی۔ بعد میں سلمان دوسرے اسکول منتقل ہو گئے۔‘
اس پر سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’مجھے اسکول سے نکال دیا گیا تھا‘۔ عامر نے مسکراتے ہوئے کہا، ’آپ ہمیں بچپن کے دوست کہہ سکتے ہیں‘۔
یاد رہے کہ جنید خان جلد سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے ہمراہ فلم لویاپا میں جلوہ گر ہوں گے جو 7 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
دوسری جانب بگ باس سیزن 18 کا تاج اداکار کرن کے نام ہوچکا ہے انہوں نے گھر کے اندر اور باہر سے بےشمار ووٹ حاصل کر کے بگ باس سیزن 18 کے فائنلسٹ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ہری پور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن: عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہر کال پر لبیک کہیں گے۔
ہری پور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات عمران خان کی رہائی میں حائل ہیں؟
عمر ایوب نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے، پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن تحریک انصاف میں عمران خان کی ہر بات آخری ہوتی ہے، اور سارے اس پر لبیک کہتے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، جبکہ بلوچستان کے حالات بھی خراب ہیں اور اختر مینگل انصاف مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے خلاف ہر حربہ آزمایا گیا، ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا، گولیاں برسائی گئیں لیکن ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا۔
ورکرز کنونشن میں صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر، صوبائی جنرل سیکریٹری علی اصغر خان سمیت صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہاکہ جس دن کارکنان قیادت کے بغیر نکلے سنبھالنا مشکل ہو جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں، اور ان کی ایک کال پر سڑکوں پر ہوں گے، اس وقت پارلیمنٹ سے لوگوں کا اعتبار اٹھ چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں امریکی ڈاکٹروں کے وفد نے عمران خان کی رہائی کے حوالے سے بات نہیں کی، رانا ثنااللہ
جنید اکبر نے کہاکہ 16 بار عمران خان سے ملنے گیا لیکن نہیں ملنے دیا گیا، پارٹی قیادت کے خلاف مقدمات قائم کیے جارہے ہیں لیکن ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اپوزیشن لیڈر آصف زرداری پارلیمنٹ پیپلزپارٹی جنید اکبر قومی اسمبلی ورکرز کنونشن