WE News:
2025-01-21@07:31:46 GMT

پیٹرول بھرواتے وقت چند اضافی روپوں میں بڑی بچت کیسے ممکن؟

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

پیٹرول بھرواتے وقت چند اضافی روپوں میں بڑی بچت کیسے ممکن؟

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں گزشتہ 3 سالوں میں دگنا اضافہ ہو چکا ہے، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اپریل 2022 میں 150 روپے تھی جو 300 روپے کی حد عبور کرنے کے بعد فی الحال 260 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔

پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث بیشتر شہریوں کے ماہانہ اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں پیٹرول کی مد میں اخراجات کے لیے لیے الگ سے ماہانہ بجٹ رکھنا پڑتا ہے وہیں بہتوں نے ہائیبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال بڑھادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟

ملک کے مختلف بڑے پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل کے علاؤہ ایک اور بھی فیول ملتا ہے جسے ہائی آکٹین کہا جاتا ہے، اس ہائی آکٹین پیٹرول کی قیمت عام پیٹرول سے کچھ زیادہ ہوتی ہے، کچھ نئی گاڑیاں صرف اسی ہائی آکٹین پر ہی چلتی ہیں جبکہ کچھ لوگ پیٹرول کے ساتھ اسے ملا کر استعمال کرتے ہیں۔

اس سے فیول ایورج بہت بہتر ہو جاتی ہے اور انجن کی کارکردگی بھی اچھی رہتی ہے، ہائی آکٹین کی قیمت چونکہ حکومت کی جانب سے ریگولیٹ نہیں کی جاتی، اس لیے یٹرول پمپس پر ہائی آکٹین کی قیمت مختلف ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2024 میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کیا رہی؟

اس وقت اٹک پیٹرول پمپ پر فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 259 روپے ہے، دوسری جانب پی ایس سو کے اسٹیشنز پر 261 روپے اور شیل کے پیٹرول پمپس پر 264 روپے فی لیٹر ہے۔

وی نیوز نے ہائی آکٹین کی کارکردگی اور اس کے فوائد کے حوالے سے جاننے کی کوشش کی، گاڑیوں سے متعلقہ مشہور ویب سائٹ پاک وہیلز کے سربراہ سنیل منج نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہائی آکٹین کو کسی بھی گاڑی کے لیے نہایت ضروری قرار دیا۔

مزید پڑھیں:عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ، کیا پاکستان میں بھی پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہو رہا ہے؟

’ہائی آکٹین کے استعمال سے کلومیٹر فی لیٹر یعنی فیول ایوریج پر بہت زیادہ فرق نہیں پڑتا لیکن اس سے انجن بہت اچھا رہتا ہے اور دیگر مینٹیننس اخراجات کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں جبکہ انجن کی کارکردگی بھی بہت بہتر ہو جاتی ہے۔‘

ہائی آکٹین اور عام پیٹرول میں فرق سمجھاتے ہوئے سنیل منج کا کہنا تھا کہ اگر 2 پہلوانوں نے لڑنا ہے ایک پہلوان نے کم غذائیت والی خوراک کھائی ہوئی ہے اور دوسرے نے مکمل غذائیت والی خورا ک کھائی ہوئی ہے تو ان کی کارکردگی کا جو فرق ہوگا وہی فرق ہائی آکٹین اور عام پیٹرول والی گاڑی میں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:خام تیل مہنگا، کیا پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ ہونے والا ہے؟

’ہائی آکٹین کا ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ اس کے استعمال سے انجن کی لائف بڑھ جاتی ہے، اگر ایک انجن عام پیٹرول پر 3 لاکھ کلومیٹر چلتا ہے تو ہائی آکٹین میں 5 لاکھ کلومیٹر تک چل سکتا ہے، ہائی آکٹین ہائبرڈ گاڑیوں کے لیے بھی بہت بہتر ہے۔‘

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ایک سینئر افسر جہانزیب خان نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول کا آکٹین لیول 92 ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مطابق وہ 97 آکٹین والا پیٹرول دے رہی ہیں جسے ہائی آکٹین کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد کے تمام پیٹرول پمپس پر چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے جائیں، حکومت کا بڑا اعلان

’یہ خام تیل کو بہت زیادہ صاف کر کہ حاصل کیا جاتا ہے، ہائی آکٹین کے استعمال سے فضائی ماحول بھی بہتر رہتا ہے۔‘

جہانزیب خان کے مطابق ہائی آکٹین کا گاڑیوں میں استعمال انتہائی مفید ہے، اس سے سب سے پہلے تو گاڑی کی فیول ایوریج بہت اچھی ہو جاتی ہے، جو گاڑی ایک لیٹر میں 15 کلومیٹر چلتی ہے وہ ہائی آکٹین میں 16.

5 کلومیٹر چلتی ہے۔

’اس کے علاوہ انجن کے لیے بھی ہائی آکٹین انتہائی مفید ہے، پہاڑی سفر میں بھی انجن پر زور نہیں پڑتا جبکہ انجن کی لائف بھی بڑھ جاتی ہے، اس کے علاوہ فیول پلگس سمیت دیگر اہم پارٹس کو بھی بار بار تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انجن پاک وہیلز پاکستان اسٹیٹ آئل پیٹرول جہانزیب خان خام تیل سنیل منج فضائی ماحول فیول ایوریج ہائی آکٹین

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان اسٹیٹ آئل پیٹرول جہانزیب خان خام تیل سنیل منج فضائی ماحول پیٹرول کی قیمت کی کارکردگی مزید پڑھیں عام پیٹرول فی لیٹر انجن کی جاتی ہے کے لیے

پڑھیں:

مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم آرکیالوجی اور میوزیمز کا اضافی چارج تفویض

مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم آرکیالوجی اور میوزیمز کا اضافی چارج تفویض WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس )سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم آرکیالوجی اور میوزیمز کا اضافی چارج دے دیا گیا،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی منظوری کے بعد ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کووزارت سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے،اس سلسلے میں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔واضح رہے مریم اورنگزیب کے پاس اس وقت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ماحولیات اور جنگلات کے محکمے بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 : غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں، پی سی بی اضافی رقم ادا کرے گا
  • کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں میں اضافی کیا جائے
  • عادل بازئی کیس: الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، جسٹس عائشہ کا اضافی نوٹ
  • مریم اورنگزیب کو وزارت ٹورازم آرکیالوجی اور میوزیمز کا اضافی چارج تفویض
  • مریم اورنگزیب کو وزارت سیاحت کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
  • جاپانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق: سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینگے، مریم نواز
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد کیا عمران خان کی جلد رہائی ممکن ہے؟
  • مستقبل کے یوکرینی بفر زون میں جرمن فوجی تعیناتی ممکن، وزیر دفاع
  • خواتین کی پارلیمانی کاکس کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے: اسپیکر پنجاب اسمبلی