وسیم اکرم مجھ سے مل کر پانی پانی ہوگئے، راکھی ساونت
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)بولی وڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم ان سے مل کر پانی پانی ہوگئے۔راکھی ساونت نے حال ہی میں پاکستانی یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی مداحوں سے اظہار محبت بھی کیا اور کہا کہ انہوں نے ایک طرح پاکستانیوں کا نمک کھایا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کے بہت سارے مداح ہیں جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انہیں ڈیجیٹل تحائف بھی بھیجتے ہیں، اسی وجہ سے وہ کہتی ہیں کہ انہوں نے پاکستان کا نمک کھایا ہے۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے پاکستانی ڈانسرز اور اداکاراؤں کو ڈانس چیلنج بھی کیا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ وہ پاکستانی رقاصاؤں کو پیچھے چھوڑ دیں گی۔راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ ہانیہ عامر، ڈانسر دیدار اور رقاصہ نرگس کو بیک وقت پیچھے چھوڑ دیں گی، پاکستانی اداکارائیں ان جیسا ڈانس نہیں کر سکتیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ مسلسل 24 گھنٹے تک ڈانس کر سکتی ہیں اور ان کا چیلنج ہے کہ کوئی بھی ان سے ڈانس میں آگے نہیں جا سکتا۔بھارتی اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر وہ اور پاکستانی اداکارائیں ڈانس مقابلہ کریں گی تو دیکھنے والے پانی پانی ہوجائیں گے، ان سے ڈانس دیکھا نہیں جائے گا۔
راکھی ساونت نے اسی انٹرویو میں مزید انکشاف کیا کہ ایک بار پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم ان سے مل کر پانی پانی ہوگئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں وہ وسیم اکرم سے ملی تھیں، انہوں ںے کرکٹر سے ہاتھ ملایا تو کھلاڑی ہلتے رہے گئے، انہیں کرنٹ لگا تھا۔انٹرویو کے دوران یوٹیوبر نے انہیں بتایا کہ حال ہی میں وسیم اکرم نے دلہا کے عروسی لباس میں فیشن شو میں کیٹ واک کی، جس پر راکھی ساونت نے انہیں مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کرکٹر نے انہیں کیوں نہیں بلایا؟بھارتی اداکارہ نے کسی پاکستانی لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی اور کہا کہ ایک بار انہوں نے بھارت میں شادی کی، اب پاکستانی سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔راکھی ساونت کی پاکستان، پاکستانی اداکاراؤں اور وسیم اکرم سے متعلق کی گئی گفتگو کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
’مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا‘، حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں کے ہوشربا انکشافات
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ وسیم اکرم پانی پانی انہوں نے
پڑھیں:
ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیوز وائرل کرنے پر ڈی پی او قصور عدالت طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے قصور میں ڈانس پارٹی کے ملزمان کی ویڈیوز وائرل کرنے پر ڈی پی او قصور کو 14اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز کرنے، ویڈیو بنانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وکیل میاں علی حیدر نے بتایا کہ قصور میں حالیہ پیش آنے والے واقعہ سے متعلق مواد درخواست کے ساتھ لگایا ہے مگر رجسٹرار آفس نے اس مواد کو ساتھ نہیں لگانے دیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ مواد ساتھ لگا دیں، درخواست کی اعتراض سمیت سماعت کریں گے۔سرکاری وکیل نے دلائل دیئے کہ قصور میں ڈانس پارٹی کے بعد پولیس کی جانب سے بنائی گئی ویڈیوز دیکھی ہیں، اس کیس میں رپورٹ منگوا لیتے ہیں، یہ بہت تکلیف دہ بات ہے، زیر حراست ملزمان کو پوری دنیا کے سامنے ایکسپوز کر دیا۔(جاری ہے)
جسٹس علی ضیا باجوہ نے ریمارکس دیئے کہ ان کا پورا مستقبل تباہ ہو گیا ہے، اس کیس میں پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کو بھی نوٹس جاری کیا جانا چاہیے، کوئی بھی سرکاری اہلکار زیر حراست ملزم کی ویڈیو بنا پر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کر سکتا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالتی حکم کے باوجود زیر حراست ملزمان کی ویڈیوز بنانے پر عدالت ڈی پی او قصور، متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔بعدازاں عدالت نے ڈی پی او قصور کو 14اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔