لاہور(سپورٹس رپورٹر)بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا ، امریکی ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی تھرڈ سیڈڈ کوکو گف اور ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا گیبرٹ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد روسی حریف میرا الیگزینڈروونا اینڈریوا کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکہ کی 20 سالہ ٹینس سٹار کوکو گف نے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں سوئس حریف کھلاڑی بلیندا بنکک کو شکست دیکر کوارٹر فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔



.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کوارٹر فائنل ٹینس سٹار

پڑھیں:

ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دے دی

ویمنز انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دے دی۔

ملائیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم 18.5 اوورز میں 66 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

زوفشاں ایاز 15 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں، کپتان کومل خان نے 12 اور قرۃ العین احسن نے 10 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے 67 رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 9.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان کی طرف سے ماہ نور زیب نے 2، فاطمہ خان اور قرۃ العین احسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ امریکا کے ساتھ تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • لوئر کرم میں آپریشن تیسرے روز میں داخل، مختلف مقامات پر ہیلی کاپٹر سے شیلنگ
  • آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی 20 ورلڈ کپ : انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
  • آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز  کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
  • آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز
  • ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان کو انگلینڈ نے شکست دے دی
  • نائجیریا نے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی
  • ’’بدتمیز’’ روسی ٹینس پلیئر کو 76 ہزار ڈالر جرمانہ
  • پنجاب ،سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کی میرٹ لسٹ جاری
  • نشے میں دھت تماشائیوں نے جوکووچ کی ناک میں دم کردیا