آج بالائی پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ،موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آج منگل کے روز شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان ،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ پنجاب کے جنوبی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائی رہی۔سب سے ذیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان : قلات 02، گوادر ، کوئٹہ01،گلگت بلتستان: بگروٹ 08، بونجی 03، گلگت، استور 01، خیبر پختونحوا: پٹن07، کالام، بالاکوٹ06،بنوں، چترال ، 05،مالم جبہ 04، سیدو شریف، کا کول، دیر(زیریں ، بالا ئی) 02، میر خانی 01،کشمیر:مظفر آباد (سٹی 07 ، ایئر پورٹ 05 )، گڑھی دوپٹہ 02 اور راوالاکوٹ میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران بگروٹ 07 ،کالام03،مالم جبہ 02انچ اور استور ، زیارت میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 08،گوپس منفی06، اسکردو، مالم جبہ منفی 05، بگروٹ، پاراچنار منفی 04 اور سر ی نگر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں:
بلوچستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پھر شروع
---فائل فوٹوشمال بالائی بلوچستان میں بارش اور برف باری کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے۔
قلعہ عبداللّٰہ، گلستان، جنگل پیر علی زئی، سرانان، بوستان، پشین، خانو زئی اور مسلم باغ میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، برشور، قلعہ حاجی خان اور لوئی بند میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب کان مہتر زئی، کنجوغی، اغبرکئی اور ڈب خانزئی میں برف کا طوفان آ گیا ہے۔
استور میں شدید برف باری سے نظام زندگی متاثرآزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاوں میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
زیارت، احمدون، غوسکئی اور کوژک ٹاپ میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
لیویز کنٹرول روم کے مطابق بالائی علاقوں میں 2 فٹ تک برف پڑنے کے باعث زمینی راستے متاثر ہوئے ہیں۔
برف باری کے بعد این 50 قومی شاہراہ پر نمک پاشی کی جا رہی ہے، بالائی علاقوں کے ساتھ مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہے۔
لیویز کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ بارش اور برف باری کے بعد کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔