سوات یونیورسٹی کے طالبعلم کا مٹی، ہوا کے بنا پودے اگانے کا کامیاب تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
یونیورسٹی آف سوات کے طالبعلم نے مٹی اور ہوا کے بنا پودے اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ اس طریقہ کار میں پلاسٹک کے پائپوں میں پودوں کی جڑیں رکھ کر انہیں وقتاً فوقتاً پانی اور نیوٹرینٹس فراہم کیے جاتے ہیں۔
ایروپونکس ٹیکنالوجی کہلائے جانا والے اس طریقہ کار کے ذریعے پودے بغیر مٹی کے کسی بھی جگہ بشمول گھر کی چھت، بالکنی یا صحن میں اگائے جا سکتے ہیں۔
سوات ایگریکلچر ریسرچ انسٹیوٹ مینگورہ کے ویجیٹیبل سیکشن میں ریسرچ افسر اور یونیورسٹی آف سوات میں پی ایچ ڈی کے طالبعلم زکریا باچا نے بتایا کہ اس طریقے سے روایتی کاشتکاری کے مقابلے میں زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے کیونکہ پودوں کے لیے تمام غذائی اجزا دستیاب ہوتے ہیں جس سے کم وقت میں زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فارمنگ: مٹی اور کھاد کے بغیر فصلیں اگانا ممکن
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس طریقے سے نہ صرف زمین کی بچت ہوگی بلکہ صاف پانی کے استعمال سے مختلف بیماریوں کا خطرہ بھی کم ہو جائے گا۔
زکریا باچا نے امید ظاہر کی کہ یہ طریقہ بہت جلد عام شہریوں اور زمینداروں میں مقبول ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پودے بنا مٹی ہوا زکریا باچا مٹی ہوا کے بغیر پودے یونیورسٹی آف سوات.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کسی سپانسر کے بغیر امارات کا 90 دن کا ویزہ! مگر کیسے؟ جانیئے
دبئی ( اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جنوری 2025ء ) متحدہ عرب امارات کا نیا ویزہ مقامی سپانسر کے بغیر ملک میں 90 دن کے قیام کی اجازت دیتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکیوں کے سفر کو آسان بنانے کے لیے ایک اہم اقدام میں متحدہ عرب امارات نے ایک نیا ویزہ شروع کیا ہے جس کے تحت غیرملکی شہریوں کو مقامی کفیل یا گارنٹر کی ضرورت کے بغیر رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، یہ اقدام خلیجی ملک میں 30، 60 یا 90 دن قیام کے اختیارات پیش کرتا ہے اور اس سے پاکستانیوں کو بھی بہت فائدہ پہنچنے کی امید ہے جنہیں اپنے خاندان اور ذاتی دوروں کے لیے یو اے ای کا ویزہ حاصل کرنے میں اکثر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویزہ ان لوگوں کے لیے کھلا ہے جو قریبی رشتہ داروں سے ملنے جاتے ہیں، جن میں والدین، بچے، بہن بھائی یا شریک حیات شامل ہیں، ویزہ کے حصول کے لیے درخواست دہندگان کو رشتے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا، جن میں شادی یا پیدائشی سرٹیفکیٹ وغیر شامل ہیں، اس ویزہ کے لیے دوست بھی اہل ہیں لیکن انہیں اپنے دورے کی درست وجوہات فراہم کرنا ہوں گی، جیسے اہم تقریبات میں شرکت کرنا یا قریبی ساتھیوں کے ساتھ وقت گزارنا۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند متحدہ عرب امارات میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کی ویب سائٹ، موبائل ایپ یا سروس سینٹرز کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں، جس کے لیے مطلوبہ دستاویزات میں ایک درست پاسپورٹ (کم از کم چھ ماہ کی میعاد)، دو حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر، ملازمت یا کاروبار سے متعلق ثبوت (مثال کے طور پر تنخواہ کا سرٹیفکیٹ، شراکت کا معاہدہ، یا کاروباری لائسنس) درکار ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ویزہ فیس 30 دن قیام کے انٹری پرمٹ کیلئے 300 درہم (تقریباً 22 ہزار 755 روپے)، 60 دن کے ویزہ کے لیے 500 درہم (تقریباً 37 ہزار 925 روپے)، 90 دن کے ویزہ کی فیس 700 درہم (تقریباً 53 ہزار 095 روپے) رکھی گئی ہے، معمولی انتظامی چارجز کے ساتھ بطور سکیورٹی 2 ہزار درہم (تقریباً 1 لاکھ 51 ہزار 700 روپے) کی قابلِ واپسی رقم جمع کرنا ہوگی، درخواست دہندگان کو میڈیکل انشورنس بھی حاصل کرنا ضروری ہے، جس کی قیمت ویزہ کی مدت کے لحاظ سے 40 سے 90 درہم (تقریباً 3 ہزار 034 سے 6 ہزار 825 روپے) ہے۔