Nawaiwaqt:
2025-01-21@06:02:23 GMT

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار زخمی ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار زخمی ہوگئے

بنوں(آئی این پی )خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسندوں کے حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی ذرائع کے مطابق تھانہ اتمانزئی کی حدودعیسی خان ایف سی چیک پوسٹ پر شرپسند چھوٹے اوربڑے اسلحے سے حملہ آور ہوئے، حملے میں2ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ایف سی کی بھرپورجوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر  کے مطابق بلوچستان کے ضلع کے علاقے سمبازا میں میں 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا،جس کے بعد کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایف سی

پڑھیں:

بنوں پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں کا حملہ

شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن پر گرینیڈ حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بنوں میں میرا خیل پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے میرا خیل پولیس اسٹیشن پر ہینڈ گرینیڈ پھینکا۔ شرپسندوں کی جانب سے پھینکا گیا گرینیڈ تھانے کے صحن میں گرا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہینڈ گرینیڈ کو قبضے میں لے کر ناکارہ بنا دیا۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2اہلکار زخمی
  • ژوبپاک افغان بارڈر رپ دراندازی کی کوشش ناکام،فورسز سے مقابلے میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • افغان بارڈر پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام,5 خوارج ہلاک
  • ژوب،پاک افغان سرحد سے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارجی ہلاک
  • بنوں : آئی ای ڈی دھماکا ، پولیس موبائل کو جزوی نقصان
  • سیکورٹی فورسز کی بارڈر پر کارروائی ،5 خوارج ہلاک 
  • بنوں میں پولیس موبائل آئی ای ڈی دھماکے سے جزوی تباہ، فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن
  • بنوں پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں کا حملہ
  • بنوں پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں کا گرینیڈ کا حملہ