ٹرمپ کی تقریر تعمیری ، پاکستانی بڑی امید یں لگالتے ہیں : خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کی تقریر تعمیری تھی۔ انہوں نے امن کیلئے جو باتیں کیں وہ قابل تعریف ہیں۔ پہلی بار ایک امریکی صدر نے کہا ہے کہ دنیا میں امن کے پیامبر بنیں گے۔ پاکستان میں امریکہ سے حکومت یا اپوزیشن بڑی امیدیں لگا لیتے ہیں۔ امریکہ نے اپنے مفادات دیکھنے ہوتے ہیں۔ ہمارے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات جا رہے ہیں۔ بنگلہ دیش سے تعلقات بحال ہوئے ہیں۔ صرف بھارت سے خراب تعلقات ہیں۔ پاکستان نے ایک متوازن خارجہ پالیسی اپنائی ہوئی ہے۔ پاکستان ہر صورتحال کو ہینڈل کر سکتا ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے پہاڑ ہلنا شروع ہو جائیں گے۔ آرمی چیف کی بیرسٹر گوہر سے سکیورٹی پر بات ہوئی۔ جب سیاسی بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہیں بتایا گیا کہ آپ صرف سکیورٹی پر بات کریں۔ سیاسی امور پر سیاستدانوں سے بات کریں۔ میرے متعلق بات مشہور ہے کہ مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔ یہ غلط بات ہے۔ حکومت اپوزیشن تعلقات ٹھیک ہے خراب ہیں لیکن کائٹ فلائنگ نہیں ہونی چاہئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹرمپ ٹیرف پر پریشان ضرور مگر جوابی اقدام کا ارادہ نہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر پریشان ضرور ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں، اس معاملے پر ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے‘۔
خیال رہے گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے بیشتر ممالک پر نئے محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں امریکا نے اضافی محصولات کے اطلاق کو 90 روز کے لئے روک دیا ہے۔
ابتدائی طور پر امریکا نے پاکستان پر بھی 29 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں کے اعلان کے بعد یہ معاملہ 90 روز کے لئے ر±ک گیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ کا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اس کے بدلے میں امریکا کو کوئی جواب دینے جا رہے ہیں تو اس کا جواب نہیں میں ہے‘۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان رسہ کشی میں پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’امریکا ایک طویل عرصے سے تجارت سمیت دیگر شعبہ جات میں پاکستان کا سٹریٹجک پارٹنر ہے، چین سے تعلقات بھی ہمارے لئے اہم ہیں‘۔
سنگاپور ایئرپورٹ سے پرفیوم چوری کرنے والی آسٹریلوی خاتون 2 سال بعد گرفتار
مزید :