اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پہلی کمرشل پرواز پیر کو نیو گوادر انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی۔ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ آپریشنلائزیشن، پاکستان کی ہوا بازی اور علاقائی رابطوں کے نئے دور کا آغاز ہے۔ پاکستان نے پیر کو اپنی ہوا بازی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا، جب پہلی کمرشل پرواز نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کر گئی۔ پی آئی اے کی پرواز PK-503 کراچی سے صبح 9.
50 بجے روانہ ہوئی اور 11.15 بجے گوادر کے جدید سہولیات سے آراستہ ہوائی اڈے پر اتری۔ 46 مسافروں کو لے کر آنے والی یہ پرواز نیو گوادر ایئرپورٹ کے باقاعدہ آپریشنز کے آغاز کی علامت بنی۔
وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ محمد آصف، جو اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کے ہمراہ اس تاریخی پرواز اور اس کے مسافروں کا استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں خواجہ آصف نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اقتصادی ترقی، علاقائی سیاحت، اور بین الاقوامی رابطوں کو فروغ دینے میں اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا نیا ائر پورٹ تجارت، سیاحت اور مقامی کاروبار کو فروغ دے گا۔ تقریب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے نیو گوادر ایئرپورٹ کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والے معزز مہمانوں کو اسناد اور شیلڈز پیش کیں۔ اعزازات حاصل کرنے والوں میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، سیکرٹری ایوی ایشن احسن منگی، سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات، ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل عدنان سرور ملک، ریئر ایڈمرل عدنان اور متعدد منصوبہ جات کے اہلکار شامل تھے۔ وفاقی سیکرٹری ایوی ایشن احسن منگی اور ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے کی ترقی میں ان کی قیادت کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی۔ قبل ازیں گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح ایک پروقار اور یادگار تقریب کے ساتھ کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ آصف تھے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، اور دیگر اعلیٰ سول و فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل ائیر فورس اتھارٹی، ائیر وائس مارشل نے ایئرپورٹ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے شرکاء کو ایئرپورٹ کی جدید ٹیکنالوجی، عالمی معیار کی سہولیات اور کمرشل سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ کی تعمیر سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر ایئرپورٹ سے پروازیں شروع ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کو وسطی و مشرقی ایشیا اور مشرق وسطی و خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ گوادر ایئرپورٹ کے فعال ہونے سے سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آج اللہ کے فضل و کرم سے گوادر کو وسطی و مشرقی ایشیا اور مشرق وسطی و خلیجی ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ایئرپورٹ کا فعال ہونا سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرے گا۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
نیو گوادر انٹرنیشنل
انٹرنیشنل ایئرپورٹ
گوادر ایئرپورٹ
ایئرپورٹ کی
خواجہ ا صف
وزیر دفاع
ہوا بازی
انہوں نے
تقریب کے
ایک اہم
پڑھیں:
گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا
کراچی: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئں۔
ذرائع کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف کل دوپہر کو افتتاح کریں گے۔
گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی، پرواز پی کے 503 کو گوادر کے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ اترنے کے ساتھ واٹر سیلیوٹ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گوادر پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ائیرپورٹ ہے، جہاں بڑی گنجائش کے حامل ایئر بس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔