حیدرآباد: اناج مارکیٹ روڈ پر کھلا مین اسکول قریب سے گزرنے والے بچوں کے لیے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
حیدرآباد: اناج مارکیٹ روڈ پر کھلا مین اسکول قریب سے گزرنے والے بچوں کے لیے حادثے کا سبب بن سکتا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کشتی حادثے کے ذمے داروں کو تحفظ دینے والے اللہ سے ڈریں، صاحبزادہ ابو الخیر زبیر
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مراکشی کشتی میں 20 پاکستانیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جس میں سیکڑوں پاکستانی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن انہیں لے جانے والے ایجنٹوں اور اس میں مدد فراہم کرنے والے حکومتی کارندوں کے خلاف اب تک کوئی ٹھوس کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، اگر پہلے واقعے پر موت کے سوداگروں کے خلاف کارروائی کر لی جاتی تو بعد میں یہ متعدد سانحات رونما نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں پکڑا گیا ہے انہیں تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تحفظ فراہم کرنے والے عہدیداران اللہ کے غضب سے ڈریں، کہیں وہ ان مظلوموں کی آہوں کے باعث اللہ کی پکڑ میں نہ آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ مفتیان کرام غیر قانونی طور پر جانے والوں پر فتوے لگانے کے ساتھ مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کرنے والے حکمرانوں کے خلاف بھی فتوے جاری کریں جن کی وجہ سے غریب اور بیروزگار لوگ ملک چھوڑ کر دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔