عائشہ حمیرا موریانی، سیکرٹری، کلائمیٹ چینج کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں سولر سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
عائشہ حمیرا موریانی، سیکرٹری، کلائمیٹ چینج کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں سولر سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم اسمبلی کا بار با ر کورم ٹوٹنے پربرہم
اسلام آباد/ لاہور (آن لائن+ اے پی پی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں باربار کورم ٹوٹنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا ہے، تمام وزراء اور اراکین ن لیگ کو پارلیمانی پارٹی اجلا س میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی وزیراعظم سے ملاقات میں یہ کورم ٹوٹنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کو حکومت تحریک انصاف مذاکرات پر بھی اعتماد میں لیں گے۔ شہباز شریف اراکین کو کورم پورا رکھنے اور پارلیمانی بزنس مین شرکت کی ہدایات دیں گے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز جاری اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بیرونی سرمایہ کاری کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔