انگلش پریمئر لیگ ، ایورٹن نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کو 3-2سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
لندن(اسپورٹس ڈیسک)ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے ہرا دیا، برائٹن اینڈ ہوو البیون نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-3گول سے ہرا دیا ،ناٹنگھم فارسٹ نے سخت مقابلے کے بعد سائوتھمپٹن کو 2-3گول سے ہرا دیا جبکہ دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایپسوچ ٹائون کو 0-6گول سے مات دی ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔گوڈیسن پارک، لیورپول میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ایورٹن نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد ٹوٹنہم ہاٹ پور کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا،ایورٹن کی جانب سیڈومینک کالورٹ لیون،الیمان ندائے اور آرچی گرے نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی طرف سے ڈیجان کلوسیوسکی اور رچرلیسن نے ایک،ایک گول اسکور کیا۔یہ ایورٹن کی لیگ میں چوتھی فتح ہے اور اس فتح کے بعد ایورٹن کی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 16ویں پوزیشن پر موجود ہے۔پورٹ مین روڈ، ایپسوچ کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی اور ایپسوچ ٹائون کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایپسوچ ٹائون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-6گول سے ہرا دیا۔ فل فوڈن نے دو جبکہ میٹیو کوواک،جیریمی ڈوکو،ایرلنگ ہالینڈ اور جیمز میکٹی نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقابلے کے بعد میچ میں لیگ کے
پڑھیں:
کراچی: کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ مقابلہ، 7 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوکراچی پولیس نے نارتھ ناظم آباد میں کٹی پہاڑی کے قریب ایک مبینہ مقابلے کے بعد 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: پولیس مقابلے میں ہلاک 2 ملزمان کی شناخت ہوگئیکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مقابلے میں 2 ملزمان گرفتار کئے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان میں حفیظ،کلیم، صابر، نعیم، ساجد، حفیظ گیلانی اور رؤف شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کلیم، نعیم اور حفیظ آپس میں بھائی ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں صابر اور ساجد بھی آپس میں بھائی ہیں۔
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ٹی ٹی پسٹل، 2 منی کلاشنکوفیں، 2 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔