انٹڑ سییک دبئی دنیا کا سب سے بڑا کاروباری ایونٹ تھا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر) میڈل ایسٹ میں ہونے والی تین روزہ نمائش ’’انٹرسییک دبئی 2025‘‘میں 15 پاکستانی کمپنیوں نے جدت کا مظاہرہ کیا۔قونصل جنرل اور تجارتی و سرمایہ کاری کے مشیرنے میلہ کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرسییک کا 26 واں ایڈیشن 16 جنوری کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس تین روزہ نمائش اور کانفرنس میں دنیا کا سب سے بڑا کاروباری ایونٹ پیش کیا گیا، جو سیکیورٹی، سیفٹی، اور فائر پروٹیکشن کے مستقبل پر مرکوز تھا، جس میں 61 ممالک سے 1,200 نمائش کنندگان اور 52,000 عالمی تجارتی وزیٹرز نے شرکت کی۔ انٹرسییک 2025 نے پانچ اہم شعبوں تجارتی و بیرونی سیکیورٹی، فائر اینڈ ریسکیو، سیفٹی اینڈ ہیلتھ، سائبر سیکیورٹی، اور ہوم لینڈ سیکیورٹی اینڈ پولیسنگمیں جدید ترین ٹیکنالوجیز اور اہم حل پیش کیے۔پاکستان سے 15 نمائش کنندگان نے اس میلے میں شرکت کی، جن میں رشید احمد اینڈ سنز، ایسکارٹس ایڈوانسڈ ٹیکسٹائلز، نیو روز انڈسٹریز، اور ماسٹر ٹیکسٹائل ملز شامل ہیں، جنہوں نے مختلف مصنوعات کو آزادانہ طور پر پیش کیا، جبکہ ایسٹ پرو مگ، فائن گارمنٹس، نیو کلیکشن اور دیگر کمپنیاں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ذریعے شریک ہوئیں۔پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد، اور تجارتی و سرمایہ کاری کے مشیر علی زیب خان نے میلے کا دورہ کیا۔ قونصل جنرل حسین محمد نے نمائش کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی نمائشوں میں شرکت جیسے انٹرسییک، پاکستان کی تجارت کے تعلقات کو فروغ دینے اور سیفٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔یہ ایونٹ پاکستانی کمپنیوں کے لیے عالمی منڈی کو تلاش کرنے اور کاروباری تعلقات قائم کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ہر سال، پاکستان سے تجارتی وزیٹرز کی بڑی تعداد اس شو میں شرکت کرتی ہے، جو سیکیورٹی، سیفٹی، اور فائر پروٹیکشن میں تازہ ترین جدتوں کو دریافت کرنے کے لیے بے تاب ہوتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی گارڈز مانگ لیے گئے
— فائل فوٹواڈیالہ جیل حکام نے بانیٔ پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کو 15 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آج اڈیالہ جیل میں ابھی تک کوئی رہنما نہیں پہنچا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی اقدامِ قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر کیسز میں ضمانتیں زیرِ سماعت ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکیورٹی کے لیے خط لکھا گیا ہے جس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی سیکیورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگے ہیں۔