Jasarat News:
2025-01-21@04:56:27 GMT

الفلاح سیکیورٹیز کے 95 فیصد شیئرز کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)مپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے تفصیلی جائزے کے بعد اوپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو الفلاح سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے میجورٹی فیصد شیئر خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں کمپنیوں کے مابین سیل پرچیز معاہدے کے مطابق اوپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ ، میسرز الفلاح سیکیورٹیز کے 95.

59 فیصد شیئر خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔دونوں کمپنیاں بروکریج سروسز‘ کے سیکٹر میں ایکویٹی بروکرز اور شئیرز کی ٹریڈنگ کی خدمات فراہم کرتی ہیں۔ جائزے کے مطابق الفلاح سیکیورٹیز کا سکیورٹیز مارکیٹ میں شیئر نسبتاً کم ہے۔ اگرچہ اس ٹرانزیکشن سے اوپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ کا مارکیٹ شیئر قدرے بڑھے گا لیکن سکیورٹیز مارکیٹ کے شراکت داروں کے بیلنس میں کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔پاکستان میں ایکویٹی بروکریج سروسز کی مارکیٹ کی نگرانی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کرتی ہیں۔ لیکن توقع ہے کہ مارکیٹ میں کارکردگی کی بہتری اور سروس کے معیارات کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی ایکویٹی بروکریج مارکیٹ مستحکم ہے، جو صحت مند مقابلہ کا رجحان پایا جاتا ہے۔اوپٹیمس کیپیٹل مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں رجسٹرڈ اور ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ ایک نجی ملکیتی کمپنی ہے۔ جبکہ الفلاح سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی ایک نجی ملکیتی کمپنی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا

کراچی(کامرس پورٹر)کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا، اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ 1لاکھ16ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی تھی تاہم کے ایس ای100انڈیکس میں500 پوائنٹس کااضافہ ہوا اور انڈیکس 115,844 پوائنٹس پربند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں75 ارب روپے سے زاید کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم14319ارب روپے پر جا پہنچا جبکہ 536.08فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایسکچینج میں پیر کوآٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکلز، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور بجلی کی پیداوار سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی۔ حبکو، پی ایس او، شیل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایم ای بی ایل، این بی پی اور یو بی ایل سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاکس میں مثبت کاروبار ہوا۔ماہرین کے مطابق اضافے کا رجحان جاری رہ سکتا ہے، لیکن مختصر مدت میں مارکیٹ کی سمت کی رہنمائی کے لئے سیاست کلید ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ آنے والی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں 100 بی پی ایس کمی کی توقع ہے مگرمارکیٹ میں اسے انتہائی کم کمی تصور کی جائے گی جس سے مارکیٹ پر زیادہ اثر قائم نہیں کر سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا
  • کاٹن ایکسپورٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا کیپیٹل ہل حملہ کیس کے ملزمان کی معافی کا عندیہ
  • اہم ممالک میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال
  • وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی
  • وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستانی سفرا کی تعیناتی کی منظوری دیدی
  • وزیراعظم نے مختلف ممالک میں پاکستانی سفرا کی تعیناتی کی منظوری دے دی
  • پاکستان ریلوے کا مزید 7 ٹرینیں پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ