Jasarat News:
2025-01-21@05:07:18 GMT

کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں میں اضافی کیا جائے

اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT

کراچی ( کامرس رپورٹر)سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی محترمہ عائشہ حمیرا موریانی نے کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ ، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں640 کلوواٹ سولر انرجی پروجیکٹ اور لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔ اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں ایم ڈی ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی، ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل سیپا وقار حسین پھلپھوٹو اور لیدر انڈسٹری کے ممبران بھی شریک ہوئے۔ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی محترمہ عائشہ حمیرا موریانی نے پرائیوٹ سیکٹرز ،بالخصوص یونیڈو،جی ای ایف اور انوائرنمینٹل سوسائٹی کی لیدر انڈسٹری کے شعبے کی ترقی کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے COP29 سے پاکستان کے وعدوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے سولر سسٹم کے لئے یونیڈو،جی ای ایف کے تعاون کے ساتھ ساتھ کورنگی میں صفائی کے کاموں کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اقدامات کی تعریف کی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر اور صدر ، پی ٹی اے (ایس زیڈ) انوائرنمینٹل سوسائٹی گلزار فیروز نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ اس اہم پراجیکٹ کو یونیڈو، جی ای ایف کے فنڈز سے مکمل کیا گیا،پلانٹ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے 640 کلوواٹ کا سولر انرجی سسٹم کامیابی سے نصب کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کاٹن ایکسپورٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس

کراچی( پ ر) کاٹن ایکسپورٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس اور مینجمنٹ کے انتخابات ‘سوسائٹی گراؤنڈ میں سب رجسٹرار سندھ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کی زیر نگرانی منعقد ہوئے۔اجلاس میں سالانہ کارکردگی اور آڈٹ شدہ حسابات پیش کیے گئے۔انتخابات کے نتائج کے مطابق عبدالسلام صدیقی چیئرمین،اقرار احمد خان شروانی صدر،بلال محمد اختر جنرل سیکرٹری،طفیل اقبال، مصطفی سومرو، ذوالفقار علی اور عمران زاہد بلامقابلہ ممبران منتخب ہوئے۔اجلاس میں سوسائٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور سوسائٹی کے معاملات بہترین انداز میں چلانے پر سوسائٹی انتظامیہ کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔اس موقع پر سوسائٹی کے چیئرمین عبدالسلام صدیقی اور جنرل سیکرٹری بلال محمد اختر نے شرکامحفل کا شکریہ ادا کیا ہے اور سوسائٹی کے معاملات کو آئندہ دنوں بھی بہترین انداز میں چلانے کے عزم کا اظہارکیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک اور آئی پی پی سے معاہدہ ختم ، خرید وفروخت کے نئے نظام سے بجلی سستی ہوگی : وزارتوانائی 
  • عائشہ حمیرا موریانی، سیکرٹری، کلائمیٹ چینج کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں سولر سسٹم کا افتتاح کرتے ہوئے
  • کاٹن ایکسپورٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی پرائیویٹ لمیٹڈ کا سالانہ اجلاس
  • سولر کی تقسیم اور لوگوں کی سہولت سے متعلق اہم خبر آ گئی
  • ملتان، وحدت یوتھ کے زیراہتمام ''سیرت سیدہ فاطمہ'' کے عنوان سے بک ریڈنگ مقابلہ 
  • میڈیا کو پابند سلاسل ہونے نہیں دیا جائے گا،لالہ اسد پٹھان
  • پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کی کوششوں کا حامی، دفترخارجہ
  • نگراں دور حکومت میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کا قانون تیار
  • مغوی صحافی کو فوری بازیاب اور تحفظ فراہم کیا جائے، ایچ یو جے